تازہ تر ین

یااللہ خیر۔۔۔پاکستانی حاجیوں بارے تشویشناک خبر

کراچی:(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث پاکستانی عازمینِ حج رل گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حاجیوں کو ٹرانسپورٹ اور کھانے کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مکتب 108 میں ہزاروں حاجیوں کو خراب کھانا فراہم کیا گیا جو انہوں نے احتجاجاً کچرے میں ڈال دیا۔ایک لاکھ سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔دوسری طرف مکتب 108 میں حاجیوں کومعلومات فراہم کرنے والا یا مدد کرنے والا کوئی بھی پاکستانی وزارت حج کا ذمہ دار موجود نہیں ہے۔یاد رہے دو ہفتے قبل حج کے لیے سعودی عرب گئے 17 پاکستانی طبی وجوہات کی بنا پر انتقال کر گئے تھے جن میں سے 16 کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔مکہ مکرمہ میں پاکستان کے حج مشن کے مطابق 4 افراد کا انتقال گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ان کی شناخت محمود احمد، محمد رمضان، جمیلہ بی بی، غلام یوسف اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔تادم تحریر انتقال کرنے والوں میں 13 سرکاری حج اسکیم اور چار نجی اسکیم کے ذریعے گئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv