تازہ تر ین

پودوں کے امراض کی فوری شناخت کرنے والا اسمارٹ فون آلہ

نارتھ کیرولائنا: (ویب ڈیسک)اسمارٹ فون اب کئی امراض کی شناخت کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔ تازہ خبر یہ ہے کہ اسمارٹ فون سے جڑ کر کام کرنے والا ایک آلہ بنایا گیا ہے جو ہاتھوں ہاتھ پودے کے امراض کی شناخت میں مدد فراہم کرتا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ پودے کے پتوں پر ننھے سوراخ ہوتے ہیں جہاں سے وہ کاربن ڈائی ا?کسائیڈ جذب کرتے ہیں اور آکسیجن خارج کرتے ہیں۔ ضیائی تالیف کے ذریعے یہ عمل انجام پاتا ہے۔ صرف یہی نہیں پودے طیران پذیرنامیاتی مرکبات یا وولیٹائل آرگینک کمپاو¿نڈز ( وی او سی) بھی خارج کرتے رہتے ہیں۔ ان کیمیکلز میں پودے کی صحت اور بیماری کا راز بھی پوشیدہ ہوتا ہے۔اگر پتے سے خارج ہونے والے کیمیائی مرکبات کو پڑھ لیا جائے تو اس طرح پودے کی صحت کا حال بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق پودے سے خارج ہونے والی گیسیں ان کی صحت کا پتا دیتی ہیں۔ ان کی شدت معلوم کرکے کسان حضرات صرف چند منٹوں میں پودے کی بیماری کو جانچ سکتے ہیں۔ یہ آلہ کیمرہ لینس کے اوپر نصب ہوجاتا ہے۔جانچ کے لیے پودے کے پتے کو ایک ٹیسٹ ٹیوب میں 15 منٹ کے لیے بند کیا جاتا ہے اور پتہ مکمل طور پر سیل بند ہوتا ہے۔ اس طرح پتے سے خارج گیس کو پمپ کے ذریعے ایک چھوٹی شیشی تک بھیجا جاتا ہے جہاں سینسر اور ریڈر لگا ہوتا ہے۔ یہ سینسر اس پتے کی گیس میں موجود وی او سی کی شناخت کرتا ہے اور اس کے پیچھے ایک وسیع ڈیٹا بیس موجود ہوتا ہے جو فوری طور پر مرض کی شناخت کرتا ہے۔فی الحال اس میں ایک رنگ بدلنے والی پٹی لگی ہے جو رنگ کی تبدیلی سے پودے کی بیماری سے ا?گاہ کرتی ہے۔ اگلے مرحلے میں ایک ایپ یہ سارا کام کرے گی جس کی بدولت فوری طور پر پودے یا درخت کی بیماری کا اندازہ کرنا ممکن ہوگا۔اس کے علاوہ اسمارٹ فون کا کیمرہ پودے کی رنگت اور پتوں کے داغ کا جائزہ لے کر بھی مرض کی پیشگوئی کرسکے گا۔ ابتدائی تجربات میں اس ا?لے نے دس مختلف بیماریوں کا کامیابی سے پتا لگایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسمارٹ فون نے پانچ منٹ میں یہ کام کردکھایا جبکہ روایتی طریقے سے اس کی شناخت میں دو دن لگے تھے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv