لاہور(صدف نعیم)صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف ڈیلی میل اخبارپر کیس کرکے کرپشن نہیں چھپاسکتے۔ قوم جانتی ہے کہ شہبازشریف کے پاس اخبار پر کیس کیلئے لاکھوں پاﺅنڈ کہاں سے آئے؟کرپٹ سیاستدانوں کو عوام سے ذرا سی بھی ہمدردی ہے تو لوٹی ہوئی رقوم لوٹا دیں ۔آج اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپٹ اپوزیشن ٹولہ یوم سیاہ کے بعد یوم حساب کی تیاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن ٹولے کی کرپشن پر غضب ناک ہیں۔ آنے والا وقت کرپٹ عناصر کیلئے مزید پریشان کن ثابت ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا جمہوریت کوخطرے والا بیانیہ بے کار ہوگیاہے۔ عمران خان آئندہ سیاسی منظر کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ بدعنوانوں کو سزا دیئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کو عوام سے ذرا سی بھی ہمدردی ہے تو لوٹی ہوئی رقوم لوٹا دیں۔ شریف برادران کا واویلا ان کو احتساب سے نہیں بچاسکتا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپشن زدہ لوگ عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا اتحادکرپشن بچاﺅ مہم کا حصہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

