لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی وزیراطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصر کوایک اور بدترین شکست ہوئی ہے۔عوام ان کی احتجاج اور یوم سیاہ کی کال سے لاتعلق رہے،عوام نے کرپٹ ٹولے کی یوم سیاہ اور احتجاج کی کال کو مسترد کر کے انہیں واضح پیغام دے دیا ہے کہ نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔پاکستان کے باشعور عوام نے چوروں،لٹیروں اور ڈاکوﺅں کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے اور عوام کرپشن کے خلاف کے جہاد کرنے والی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔کرپٹ قبیلہ جان لے کہ پاکستان بدل چکا ہے اور اب یہاں کرپٹ عناصر کی لوٹ مارکی سیاست نہیں چلے گی۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار اپنے کیمپ آفس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ساری اپوزیشن مل کر بھی چندسو لوگوں کواکٹھا نہیں کر سکی۔حاضرین کی کم تعداد کی طرح اپوزیشن کے لیڈروں کے خطاب بھی مایوس کن تھے۔سوا کروڑ کے شہر لاہور میں چند سو لوگوں کا جمع ہونا واضح کرتا ہے کہ عوام ان کی احتجاج کی سیاست سے بالکل لاتعلق ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ان اداروں کا یوم سیاہ منایا جن میں وہ خود موجود ہیں۔گزشتہ روز سیاسی اور خاندانی مافیانے اپنی ناکامی کا افسوس منایا ہے۔عمران خان کی کامیابیاں اپوزیشن کی چیخوں کے لئے کافی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کو نہ تو جمہوریت کی فکر ہے اور نہ ہی انہیں عوام کا درد ہے،ان کے احتجاج کا مقصداپنی کرپشن کو چھپانا ہے۔یہ عناصر حوصلہ رکھیں ابھی انہیں 4سال مزید صبر کرنا پڑے گا اور 2023میں بھی عوام چوروں اور لٹیروں کو موقع نہیں دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرے گی اور عوام دوبارہ بھی مینڈیٹ دیں گے۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

