تازہ تر ین

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کی نیب لاہور میں بریفنگ

لاہور(صدف نعیم سے)صوبائی وزیر اطلاعات، صنعت، ثقافت و سپیشل کنوینئر برائے ایل ڈبلیو ایم سی کمیٹی میاں اسلم اقبال کی سربراہی میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دیگر افسران کی نیب لاہور حکام کو بریفنگ۔ بریفنگ کی صدارت ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور جبکہ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن و دیگر افسران کی بھی شرکت۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیجانب سے نمائندگان میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز و مینیجنگ ڈائریکٹر شامل ہوئے۔حکام نے شہر لاہور سے مناسب قیمت پر کچرہ اکھٹا کرنے اور متعین طریقہ کار کے تحت اسے ڈمپ کرنے کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ ماضی میں ایل ڈبلیو ایم سی کے کم و بیش تمام ٹھیکہ جات انتہائی مہنگے داموں کئے گئے۔ایل ڈبلیو ایم سی کیجانب سے کچرہ اٹھانے اور اسے ٹھکانے لگانے کیلئے کئے گئے انتظامات و مالی معاملات پر شدید تحفظات ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے ایل ڈبلیو ایم سی کیجانب سے مستقبل میں لاہور سے کچرہ اکھٹا کرنے اور اسے تلف کرنے کیلئے مناسب لائحہ عمل کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔کمیٹی ایک ہفتہ کے اندر اندر سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو بھیجے گی۔سالڈ ویسٹ کو دیگر زرائع سے ٹھکانے لگانے کیلئے ورلڈ بینک سے مشاورت حاصل کی گئی ہیں۔ چیئرمین بی او ڈی کیجانب سے نیب حکام کو ورلڈ بینک کی سفارشات اور صوبے کے مالی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی یقین دہانی۔ماضی میں بین الاقوامی کمپنی کے ساتھ انتہائی مہنگے داموں معاہدات کئے گئے جو حکومتی خزانے کو کروڑوں کے نقصان کا موجب بنے۔ ان معاہدات کی متعدد مندرجات بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی مخفی رکھی گئیں۔ذمہ داران سے لوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی کی وصولی یقینی بنائینگے۔ چیئرمین نیب کی ہدایات پر پری وینشن کمیٹیوں کو پہلے سے زیادہ فعال کر دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv