تازہ تر ین

ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

واشنگٹن (نمائندہ خبریں ‘ سپیشل رپورٹر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کر دی۔زیراعظم عمران خان سے وائٹ ہاﺅس میںون آن ون ملاقات کے موقع پر امریکی صدر نے ثالثی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں مدد کر سکا تو مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنا پسند کروں گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے۔ دونوں رہنما مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کا علم ہے۔ ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ پاکستان افغانستان کے معاملے میں امریکہ کی بہت مدد کر رہا ہے۔ پاکستان، افغانستان میں لاکھوں جانیں بچانے کا سبب بنے گا۔ مسئلہ کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ حل ہوا تو خطے میں خوشحالی ہو گی۔ امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی تعریف بھی کی۔ ان کا کہنا تتھا کہ وزیراعظم عمران خان مقبول ترین لیڈر ہیں۔ پاکستانی مضبوط قوم ہیں امریکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تو ضرور جاﺅں گا۔ وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ آج عمران خان سے بہت مفید ملاقات رہی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی مسئلہ کشمیر کے تنازع کے حل کے لئے مجھے کہا تھا۔افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کر رہاہے۔ پاکستان ماضی میں امریکہ کا احترام نہیں کرتا تھا مگر اب ہماری بھرپور مدد کر رہا ہے۔ جس کے باعث افغانستان سے فوجی انخلا کا عمل جاری ہے۔ افغانستان کا مسئلہ 10 روز میں حل ہو سکتا ہے مگر میں جانوں کا ضیاءہونے سے بچانا چاہتا ہوں۔ پاکستان ایک عظیم ملک ہے۔ امید ہے ہم افغان عمل سے کسی فیصلے پر پہنچ جائیں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کی امداد اس لئے بند کی تھی کہ وہ امریکہ کی مدد نہیں کر رہا تھا۔ یہ بات عمران خان کی حکومت بننے سے پہلے تھی۔ پاکستان کی جو امداد بند کر دی تھی وہ بھی بحال ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی وائٹ ہاﺅس آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باہر آ کر گاڑی سے نکلتے وقت استقبال کیا اور ساتھ لے کر اپنے دفتر اوول آفس میں لے کر گئے۔ وائٹ ہاﺅس کے گیٹ اور راستوں پر پاکستان تارکین وطن کی ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے اور پاکستان زندہ باد، عمران خان زندہ باد کے نعرے لگا کر وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم کے ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی تھے، وائٹ ہاﺅس آمد پر وزیراعظم کو فوجی دستہ نے سلامی پیش کی، ملاقاتکے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات بہت اہم ہے۔ ملاقات کو انتہائی خوشگوار دیکھ رہا ہوں اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، دونوں رہنماﺅں نے خطے، بین الاقوامی سکیورٹی، افغانستان، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ایران سے جاری مخاصمت پرتبادلہ خیال کے علاوہ پاک امریکہ تعاون، تجارت اور تعلقات پر بھی تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان سے ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی، جس میں امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات پر تبادلہ? خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ا?ج واشنگٹن ڈی سی میں واقع پاکستان ہاو?س میں ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر لنزے گراہم نے وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی۔اس ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبد الرزاق داو?د، مشیر خزانہ، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان شریک تھے۔ملاقات میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری اور خطے میں پاکستان کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان سے ناصر جاوید ،اشرف قاضی اور شوکت دھنانی نے پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو پاکستان میں اکیڈیمیا، مینوفیکچرنگ اور سٹیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کے لئے اپنی دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بحری امور کے وزیر سید علی حیدر زیدی، تجارت کے لئے وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدلحفیظ شیخ ، سمندر پار پاکستانیوں کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر اعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پالیسی فریم ورک اور بہترین ماحول کی فراہمی، کاروبار کو آسان بنانے کے لئے حکومت کی طر ف سے کئے جانے والے اقدامات اور کوششوں، صنعتی شعبوں کی ترقی اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کیلئے خود مہم چلاﺅں گا۔ عمران خان میری طرح مضبوط ہیں۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ امریکی صدر نے آرمی چیف سے مصافحہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv