تازہ تر ین

امریکہ کو افغانستان سے نکلنے کیلئے پاکستان کی ضرورت ہے: شاہد لطیف طالبان سے اسلام آباد کے تعلقات ضرور ہیں لیکن ان پر پاکستان کا اختیار نہیں: سردار آصف عافیہ صدیقی بے گناہ شکیل آفریدی حسین حقانی غدار دو ٹوک موقف اپنایا جائے: عبداللہ گل نیوز ایٹ 7

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران ان کا دورہ امریکہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ امریکہ اور افغان حکومت چاہتی ہے افغانستان میں سیز فائر ہو۔ طالبان سے پاکستان کے تعلقات ضرور ہیں لیکن ان پر پاکستان کی کوئی اتھارٹی نہیں یہ بات امریکی حکام کو باور کرائی جائے گی اسی لئے آرمی چیف بھی ساتھ گئے ہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ7 میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کی انٹری براک اوباما نے ڈالی تھی۔ہمیں وسیع لابنگ کی ضرورت ہے۔ ائرمارشل ر شاہد لطیف نے کہا کہ ہمارے امریکہ سے تعلقات ہمیشہ کی بنیاد پر نہیں امریکہ، خود کہتا ہے تعلقات مفادات کی بنا پر ہوتے ہیں دوست یادشمن مستقل نہیں ہوتے اب امریکہ افغانستان سے نکلنا چاہتا ہے جس کے لئے اسے پاکستان کی ضرورت ہے۔ ہمیں امریکہ سے تجارت کرنی چاہئے ایڈ کے بجائے ٹریڈ کو ترجیح دی جائے۔ طالبان پر اب پاکستان کا پہلے جیسا اثرورسوخ نہیں رہا۔ امریکہ صرف اپنے مفادات دیکھتا ہے۔ دفاعی تجزیہ کار عبداللہ گل نے کہا وزیراعظم کا دورہ امریکہ اہم ہے اس مرتبہ وزیراعظم کا دورہ ثابت کرے گا ہماری ترجیحات کیا ہیں۔ وزیراعظم نے امریکہ میں بڑا جلسہ بھی کیا ساتھ ہی چیلنجز بھی بڑھ گئے ہیں کیونکہ قوم کی توقعات بڑھ گئی ہیں عمران خان کا استقبال بھی پرتپاک رہا۔ عافیہ صدیقی بے گناہ ہیں جبکہ شکیل آفریدی اور حسین حقانی غدار ہیں امریکہ سے دوٹوک موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv