تازہ تر ین

مسلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش ،مثبت پیشرفت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) لیاقت طور نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ میں چار پانچ سال سے جاری سردمہری ختم ہو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ میں فوجی قیادت کا ساتھ جانا خوش آئند ہے اس سے دنیا کو پیغام گیا ہے کہ فوجی قیادت سول قیادت کے تابع ہے اور دونوں ایک پیج پر ہیں۔ واشنگٹن جلسہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد عمران ان کو سننے کے لئے آئی جو امریکہ جیسے بڑے جمہوری ملک میں اہم مثبت پیغام ہے کہ پاکستانی اپنے وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے زندگی مشکل ہو رہی ہے تاہم لوگ سمجھتے ہیں کہ مشکلات کے باوجود بہتری کی اُمید ہے راستہ مشکل ضرور ہے تاہم ٹھیک راستہ اختیار کیا گیا ہے۔ حکومت کو بڑی احتیاط سے چلنا ہو گا تا کہ عوام کی امید نہ ٹوٹے۔ حکومت کو جلد مہنگائی پر قابو پانا ہو گا۔ کرپٹ عناصر اور ٹیکس چور وہ اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہئے، عوام یہ تاثر جانا چاہئے کہ احتساب بالکل غیر جانبدار ہو رہا ہے۔ امریکہ سے تعلقات میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہے ماضی میں ہم نے اس کے لئے اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کر لیا جس کے بعد مایوسی ہوئی، کولیشن سپورٹ فنڈ روک دیا گیا، عمران ٹرمپ ملاقات میں یہ نکتہ بھی زیر بحث آئے گا۔ سردمہری ختم ہوتی نظر آئی ہے۔ ملاقاتیں ہوں گی تو تعلقات میں بہتری آئے گی۔ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے چین خطے کی بڑی طاقت ہے امریکہ سے بڑی اقتصادی طاقت رکھتا ہے روس بڑی طاقت ہے، پاکستان کو خطے کی طاقتوں کے ساتھ چلنا ہو گا۔ خارجہ پالیسی میں خطے کی طاقتوں کو ساتھ رکھنا ہو گا۔ امریکہ سے تعلقات کو اس حد تک جانا چاہئے کہ ہمارے مفادات کو ٹھیس نہ پہنچے۔ امریکہ سے کہنا چاہئے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے جس کا ثبوت کلبھوشن کیس ہے۔ اُمید ہے کہ امریکہ اس حوالے سے بھارت پر دباﺅ ڈالے گا پاکستان کی مدد کرے گا۔ امریکہ کو پاکستان سے تعاون چاہئے تو اسے ہمارے معاملات میں کردار ادا کرنا چاہئے اس سے خطے میں امن قائم ہو گا۔ پاکستان کے ساتھ امریکہ کا بہترین تعاون بھی ہو گا کہ وہ بھارت سے تناﺅ حتم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ امریکہ اور پاکستان میں بہتر تعلقات کی امید نہیں ہے یہ امریکہ کے اپنے مفاد میں ہے۔ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف اس وقت دنیا کی نمبر ون فوج ہے اس سے دنیا کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اور کہا کہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف بڑی تعداد میں سول و فوجی قربانیوں کا ادراک ہونا چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv