تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاﺅس پہنچ گئے؛ ٹرمپ نے باہر آکر استقبال کیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاﺅس پہنچ گئے؛ ٹرمپ نے باہر آکر استقبال کیاوزیراعظم عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 45 منٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی ہوں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان افغان امن عمل، باہمی تعاون کے فروغ ، تجارت، توانائی، دفاع اور جنوبی ایشیا میں انسداد دہشت گردی جیسے امور زیر غور آئیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے وفد کے رکن کی حیثیت سے وائٹ ہاﺅس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے، آرمی چیف اجلاس کے بعد امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کا دورہ کریں گے۔ جہاں آرمی چیف امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع رچرڈ اسپینسر سے ملیں گے۔ اس کے علاوہ جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ اور چیف آف اسٹاف جنرل مارک اے ملے سے بھی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان دو روز قبل امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچے تھے۔ اپنے دورے کے پہلے دن انہوں نے کئی بین الاقوامی شخصیات اور پاکستانی نڑاد تاجر برادری سے ملاقاتیں کیں، اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی کے اسٹیڈیم کیپیٹل ایرینا ون میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب بھی کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv