لاہور(ویب ڈیسک)ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی اور سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کو یقینی بنانے کے لیے سری لنکا کا سیکیورٹی وفد اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس پیشرفت سے آگاہ کیا گیا تاہم یہ واضح نہیں کہ سری لنکن وفد کس تاریخ کو دورہ کرے گا۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو سیکیورٹی وفد بھجوانے کی یقین دہانی کرادی ہے، سری لنکا کرکٹ بورڈ کا وفد اگست میں پاکستان آئے گا۔اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ وفد کی پاکستان آمد کے بارے میں حتمی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سریز اکتوبر میں شیڈول ہے۔پی سی بی سیریز کے دو ٹیسٹ میں سے ایک کے پاکستان میں انعقاد کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں سری لنکن بورڈ کو قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔یاد رہے کہ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اس کے بعد قومی ٹیم نے کوئی بھی ٹیسٹ میچ اپنی سرزمین پر نہیں کھیلا۔تاہم پاکستان سپر لیگ کے میچز کے ملک میں کامیاب انعقاد کی بدولت جزوی طور پر عالمی کرکٹ بحال ہوئی اور زمبابوے کی ٹیم کے بعد ورلڈ الیون نے پاکستان آ کر میچز کھیلے جبکہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھی پاکستان میں محدود اوورز کے میچز کھیلے۔ان میچز کے بہترین سیکیورٹی کی موجودگی میں کامیاب انعقاد سے مستقبل میں پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی اور پی سی بی نے دیگر ملکوں کو بھی پاکستان آ کر میچز کھیلنے کی دعوت دی۔بورڈ نے گزشتہ سال آسٹریلیا کو بھی ون ڈے سیریز کے چند میچز پاکستان آ کر میچز کھیلنے کی دعوت دی تھی لیکن کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اس پیشکش کو مسترد کردیا گیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

