(ویب ڈیسک)بھنڈی ہماری روز مرہ کی غذا میں شامل ہے لیکن اس کی حیران کن افادیت کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
غذائی اجزا سے بھر پور
بھنڈی میں بہت سے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جس کا اندازہ آپ اس سے لگا سکتے ہیں کہ ایک کپ بھنڈی میں 100 گرام غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔
بھنڈی میں وٹامن اے، سی، کے اور بی سکس پائے جاتے ہیں تاہم سی اور کے کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اس کے علاوہ کیلوریز کی مقدار بھی زیادہ پائی جاتی ہے۔
کولیسٹرول میں کمی
کولیسٹرول کی زیادہ مقدار دل کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں جبکہ بھنڈی میں کولیسٹرول نہیں ہوتا کیونکہ یہ صحت مند فائبر (ریشے) سے بھرپور ہوتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ بھنڈی کا استعمال کرنے والے افراد دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
دمہ سے بچاو¿
بھنڈی کا استعمال کرنے والے افراد میں دمہ کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ دمہ کے مریضوں کے لیے دوا کا کام بھی کرتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ غذا میں 200 گرام بھنڈی پکا کر استعمال کر لی جائے تو اس سے دمہ کے مریضوں کو بہت فائدہ پہنچتا ہے۔ بھنڈی کا استعمال بچوں کے لیے بھی دمہ اور کھانسی میں کار آمد ثابت ہوتی ہے۔
ذیابیطس میں کمی
بھنڈی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید غذا ہے۔ یہ انسانی جسم میں شوگر لیول کو قابو میں رکھتی ہے اور اس کے باقاعدہ استعمال سے ذیابیطس کے مرض سے بچ سکتے ہیں۔
گردوں کی خرابی
ذیابیطس کے مریضوں کو گردوں کے امراض کا شدید خطرہ بھی رہتا ہے۔ ذیابیطس میں پرہیزی غذا استعمال کرنے والے مریض اگر باقاعدگی سے بھنڈی کا استعمال کرایا جائے تو اس سے ان کے گردے بہتر حالت میں رہتے ہیں اور بڑی حد تک گردوں کی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
کینسر سے بچاو¿
بھنڈی کینسر سے بھی تحفظ دے سکتی ہے۔ اس میں موجود لیکٹن چھاتی کا کینسر پیدا کرنے والے 72 فیصد خلیات کو ختم کرسکتا ہے۔
ذہنی دباو¿ سے محفوظ
بھنڈی کے بیج اور پتوں میں فلیونوائڈ اور فینول موجود ہوتے ہیں جو ذہنی دباو¿ سے نجات دلاتے ہیں۔ یہ وہی اجزا ہیں جو ذہنی دباو¿ سے نجات دلانے والی دواو¿ں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

