تازہ تر ین

نیب کی نظران پر بھی پڑ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی قومی احتساب بیورو (نیب) کی نظر میں آگئے۔نیب نے مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق ابتدائی تفصیلات بھی جمع کر لی ہیں تاہم ان کے خلاف تفتیش کا حتمی فیصلہ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ہو گا۔نیب ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ تحقیقات کی منظوری کی صورت میں کیس نیب خیبرپختونخوا کو سپرد کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق نیب کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اثاثوں سے متعلق ابتدائی تفصیلات جمع کرلی گئی ہیں تاہم تفتیش کا حتمی فیصلہ ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv