تازہ تر ین

بھارتی کپتان نے ورلڈکپ کے فارمیٹ میں ہی خامیاں نکالنا شروع کردیں

مانچسٹر(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 18 رنز کی شکست کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میگا ایونٹ کے فارمیٹ میں ہی خامیاں نکالنا شروع کردیں۔موجودہ فارمیٹ 1992 کے بعد پہلی بار آزمایا گیا اور اس میں تمام ٹیموں کو ابتدائی راﺅنڈ میں 9، 9 میچز کھیلنے کا موقع میسر آیا۔جب کوہلی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ آئی پی ایل کی طرز پر فارمیٹ ہونا چاہیے جس میں گروپ راﺅنڈ میں ٹاپ پر رہنے والی ٹیم کو فائنل میں رسائی کے 2 مواقع ملتے ہیں تو انھوں نے کہا کہ اگر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر رہنے کی کوئی اہمیت ہے تو پھر اس قسم کے فارمیٹ پر غور ہونا چاہیے کیونکہ آپ کی ساری محنت صرف ایک ب±رے اسپیل کی نذر ہوجاتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv