تازہ تر ین

ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر عامر خان کا کوہلی کیلئے پیغام

ممبئی(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارتی کپتان کوہلی کے نام پیغام لکھا ہے۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جہاں پورا بھارت افسوس کررہاہے وہیں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھی بھارتی کپتان کوہلی کو ٹوئٹر پر دلاسہ دیتے ہوئے لکھا ویرات! بدقسمتی سے آج ہمارا دن نہیں تھا۔مسٹر پرفیکشنسٹ نے لکھامیرے لیے انڈیا پہلے ہی ورلڈ کپ جیت چکاتھا جب اس نے رینکنگ چارٹ پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔ عامر خان نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا میری خواہش تھی کہ میچ کے دوران بارش نہ ہو تاہم نتیجہ مختلف آیاہے۔ لیکن کوئی بات نہیں آپ سب بہت اچھا کھیلے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv