تازہ تر ین

ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذات کیلئے بے دریغ استعمال کیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق حکومت پنجاب بچت اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ سرکاری خزانے کومقدس امانت سمجھ کر پائی پائی کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔ سرکاری خزانے کو ذاتی عیاشیوں کیلئے استعمال کرنا مفاد عامہ کے منافی ہے۔ہماری حکومت نے قومی وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کرنے کی روایت ڈالی ہے۔ ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذات کیلئے بے دریغ استعمال کیا۔ہم نے بچت اورغیر ضروری اخراجات میں کٹوتی کے عمل کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس سے کیاہے ۔وزیراعلیٰ آفس نے2017-18 کے نسبت مالی سال 2018-19 کے جاری اخراجات میں تقریباً 60فیصد کمی کی ہے۔وزیراعلیٰ کے تحائف و مہمانداری کے اخراجات 11کروڑ روپے سے کم کر کے 3کروڑ روپے کردئیے گئے ہیں ۔گاڑیوں کی مرمت کی مد میں اخراجات ساڑھے 4کروڑروپے سے کم کرکے نصف کر دئیے گئے ہیں ۔سابق وزیراعلیٰ اوران کے عزیزواقارب کی نجی رہائشگاہوں کی سیکورٹی پر تقریباً 2ہزار سے زائد اہلکار تعینات تھے۔اب ان اہلکاروں کی تعدادمیں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔ سیکورٹی اخراجات میں تقریباً66فیصد کمی کی گئی ہے جو 83کروڑروپے سے کم ہو کر 28کروڑ روپے رہ گئے ہیں ۔ ماضی میں وزیر اعلی کے لاہور میں کئی کیمپ آفس تھے اور ان پر سرکاری وسائل سے اخراجات کئے جاتے تھے۔ میرا لاہور میں کوئی کیمپ آفس، نجی رہائش یا دفتر نہیں۔سیکورٹی کے نام پر ذاتی رہائشگاہوں کی بہتری اور نئی تعمیر ات کی غلط روایت کو بھی بدل دیا گیاہے۔ سابقہ دورحکومت میں سیکورٹی کے نام پر ذاتی رہائشگاہوں کی دیواروں وغیرہ کی تعمیر ومرمت کی مد میں 28کروڑ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کئے گئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ایسی کوئی غلط روایت نہ ہے اور نہ ہوگی ۔اب سرکاری خزانہ صرف اور صرف عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جاتاہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv