تازہ تر ین

انگلینڈ اور بھارت سیمی فائنل کیلیے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے

برمنگھم:(ویب ڈیسک) ورلڈکپ 2019 میں آج سے دو ہفتے قبل کوئی نہیں سوچ سکتا تھا کہ میزبان ٹیم انگلینڈ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے جان توڑ محنت کرنی پڑے گی۔اس ٹورنامنٹ کے38 ویں میچ میں آج میزبان ٹیم کا مقابلہ بھارت سے ہوگا جو کہ سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنانے کیلیے سر دھڑ کی بازی لگائے گی۔ کھیل آج برمنگھم میں معمول کے مطابق دوپہر 2:30 پر شروع ہوگا اور کرکٹ ماہرین آج کی پیچ بلے بازی کیلیے سازگار قرار دے رہے ہیں۔کوہلی الیون اب تک ناقابل شکست ہے اور اس نے چھ میچ کھیل کر گیارہ نمبر حاصل کیے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت دوسرے نمبر کی ٹیم ہے۔اب تک کھیلے گئے چھ میں سے پانچ میچ بھارت نے جیتے ہیں جب کہ ایک مقابلہ بارش کے سبب برابر رہا۔ساوتھ افریقہ، آسٹریلیا، پاکستان، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ میں بارش کی وجہ سے ایک پوائنٹ حاصل ہوا۔دوسری جانب انگلینڈ کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے آج کا میچ جیتا لازمی ہے جس نے سات میچ کھیل کر 8پوائنٹ حاصل کیے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر میزبان ٹیم کی چوتھی پوزیشن ہے اور اس کو تین مقابلوں میں شکست ہوئی۔پاکستان، آسٹریلیا، اور سری لنکا سے شکست کھانے والی ٹیم نے اب تک ساوتھ افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور افغانستان کو مات دی ہے۔یکے بعد دیگرے آسٹریلیا اور سری لنکا سے شکست نے انگلینڈ کو اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے کہ اس ٹیم پر اپنے گھر میں شکست کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔کر کٹ کا عالمی کپ جیسے ہی اختتامی مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے پوائنٹس ٹیبل پر بڑی تیزی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔انگلینڈ پانچویں پوزیشن پر جا چکا ہے اور پاکستان نویں سے چوتھی پر آگیا ہے جب کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا بھی بالترتیب چھٹی اور ساتویں پوزیشن پر ہونے کے باوجود سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئے۔آسٹریلیا واحد ٹیم ہے جو 14 نمبروں کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا پائی اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کی پہلی پوزیشن ہے۔بھارت اور نیوزی لینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں لیکن سیمی فائنل میں جگہ بنانے کےلیے انہیں مزید ایک ایک میچ جیتنا پڑے گا۔جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان اپنے زیادہ تر مقابلوں میں شکست کے سبب سیمی فائنل کی دوڑ سے تو باہر ہوگئے ہیں لیکن ان کے کچھ میچز باقی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv