لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبے میں بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات کا سخت نوٹس۔وزیراعلیٰ کا بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات کے سدباب کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا حکم۔ایسے گھناﺅ نے واقعات کو روکنے کیلئے قابل عمل اور جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔ بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات پر بہت تشویش ہے۔ پولیس ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے۔آر پی اوز اور ڈی پی اوز ایسے واقعات کا سدباب یقینی بنائیں۔ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف بلاتفریق ایکشن ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔میں صوبے کے عوام کو جوابدہ ہوں۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہیں تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کو معصوم بچوں کی زندگیاں برباد کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی۔ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔ ایسی قبیح حرکت کرنے والے کسی بھی معاشرے کیلئے بدنما داغ ہیں۔
بریکنگ نیوز
- نجی تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے والے فیس بک انجینئر کیخلاف تحقیقات شروع
- مچھروں نے پہلی بار کب اور کس انسان کا خون پیا؟ نئی اور دلچسپ تحقیق
- زیادہ صفائی کتنی نقصان دہ ہے؟ نئی اور حیرت انگیز تحقیق
- ڈاکو ’’کسٹم اہلکار‘‘ بن کر جیولرز سے 17 کلو سونا لے اُڑے!
- برطانیہ بھی پاکستان کا شکرگزار۔۔ اہم بیان جاری
- پاکستان کی سفارتی کامیابی پر بھارتی اینکر کی لائیو شو میں توڑ پھوڑ، وائرل ویڈیو کی حقیقت جانیے
- ایران امریکا جنگ بندی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
- جنگ بندی ہمارے عظیم شہید رہنما خامنہ ای کے خون کا ثمر ہے: ایرانی صدر
- امریکا ایران جنگ بندی: حکومت کا جمعہ کو یوم تشکر منانےکا فیصلہ
- پی ایس ایل: کراچی میں پہلا میچ آج ہوگا، اسٹیڈیم کے اطراف کھلے مین ہولز انتظامیہ کا منہ چڑانے لگے
- منہ کے جراثیم اعصابی بیماری کو بھی بگاڑ سکتے ہیں، تحقیق
- سونا مزید مہنگا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
- ایران امریکا جنگ بندی؛ کامیاب سفارتکاری پر پی ٹی آئی کی حکومتی کردار کی تعریف
- امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر پاکستانی اداکار کا ردعمل
- ایوارڈ شو میں کیا ہوا؟ راجپال یادو نے خاموشی توڑ دی
- بادشاہ کو اپنے نئے گانے پر معافی مانگنی پڑگئی، معاملہ کیا ہے؟
- ٹام ہالینڈ کو ’اسپائیڈر مین‘ بننے کی خبر انسٹاگرام سے ملی، دلچسپ انکشاف
- ٹرمپ نے جنگ بندی کو امریکا کی ’مکمل اور شاندار فتح‘ قرار دے دیا
- پاکستان کی سفارتی فتح، عالمی میڈیا نے کردار کو تاریخی قرار دے دیا
- امریکا اور اسرائیل کو ایران میں ’کچل دینے والی شکست‘ ملی، روس کا بڑا دعویٰ
