تازہ تر ین

’ اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پرپابندی ہوگی‘

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ 14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پرپابندی ہوگی۔اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پلاسٹک کے تھیلوں پرعائد پابندی کی خلاف ورزی پرجرمانے بھی کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے تھیلے بنانے والوں کے ساتھ ساتھ فروخت اور تقسیم کنندگان کےلیے الگ الگ جرمانے مختص کیے گئے ہیں۔زرتاج گ±ل نے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے اور عوام کو اس معاملے میں حکومت سے تعاون کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 اگست2019 سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ رواں سال 17مئی کو کیا تھا۔یہ فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ امور پرہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ کے استعمال کے خاتمے کے لئے قواعد و ضوابط بنا لیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں 14اگست 2019سے پلاسٹک کے بیگ استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی جائیگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv