تازہ تر ین

این آراو ، عرب ملک کا شریف خاندان کو صاف جواب

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اطلاع ہے کہ شریف خاندان کے بچوں میں سے کسی نے عرب ملک کے سربراہ سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے منع کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران این آر او کا تذکرہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس کو بتایا کہ ترک صدر طیب اردگان کی جانب سے نواز شریف کی حمایت کا خدشہ تھا تاہم انہوں نے ملاقات میں نواز شریف سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اطلاع ہے کہ شریف خاندان کے بچوں میں سے کسی نے عرب ملک کے سربراہ سے رابطہ کیا لیکن عرب ملک کے سربراہ نے منع کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ این آر او کسی صورت نہیں ہوگا، چاہے جتنے مرضی رابطے کر لیں۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کرے یا تحریک چلائے، انہیں کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے کوئی پرواہ نہیں، ہمیں کارکردگی سے جواب دینا ہے۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ منظوری قانونی تقاضہ ہے، تمام اراکین اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ قومی اسمبلی سے بجٹ پاس کرانے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے کوئی پرواہ نہیں، ہمیں کارکردگی سے جواب دینا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاو¿س میں جاری ہوا، اجلاس میں پرویز خٹک، شیریں مزاری، فیصل واوڈا، فواد چوہدری ، علی امین گنڈا پور،علی محمد خان سمیت دیگررہنما شریک تھے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے شیخ رشید،طارق بشیرچیمہ ، زبیدہ جلال ، سینیٹر عتیق شیخ سمیت دیگر اتحادی ارکان بھی موجود ہیں۔اجلاس میں بجٹ منظوری سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیا گیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی پر بھی بات چیت بھی کی گئی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، حماد اظہر اور چئیرمین ایف آر بھی اجلاس میں شریک ہوئے اور حکومتی معاشی ٹیم اجلاس میں بجٹ کےحوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا معاشی سمت کا تعین کردیا ہے، بحران سے نکل رہے ہیں، اراکین پارلیمنٹ بھی ٹیکس دینے کے لیے آگاہی مہم چلائیں۔عمران خان کا کہنا تھا اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے کوئی پرواہ نہیں، ہمیں کارکردگی سے جواب دینا ہے، اراکین عوام کو معاشی بحران کے ذمےداروں سے آگاہ کریں۔بجٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا بجٹ منظوری قانونی تقاضہ ہے، اراکین حاضری یقینی بنائیں، بائلی علاقوں اور بلوچستان کے لیے ترقیاتی فنڈ میں اضافہ کیا ہے، پاک فوج نےفاٹا اور بلوچستان کے لیے تنخواہوں میں اضافہ نہیں لیا۔اراکین کوموبائل فون اجلاس میں لے جانےکی اجازت نہیں جبکہ خواتین کے ہینڈ بیگز بھی باہر رکھوا لیےگئے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اہم قومی امورپر پارٹی اور اتحادی ارکان کواعتماد میں لیں گے، اجلاس میں بجٹ منظوری سے متعلق ارکان کو اعتماد میں لیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ این آر او کیلئے مجھ سے براہ راست رابطہ نہیں کیا گیا۔ سب کو معلوم ہے کہ میں کرپشن کیسز پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے کوئی پروا نہیں ہمیں کارکردگی سے جواب دینا ہے اور اراکین پارلیمنٹ عوام کو معاشی بحران کے ذمہ داروں سے آگاہ کریں۔ وزیراعظم عمران خان اراکین اسمبلی بیگم شاہین سیف اللہ تورو ،طالب حسین نکئی ،نواز شیر وسیر ، خرم شہزاد سمیت مختلف اراکین نے ملاقات کی جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی بیگم شاہین سیف اللہ تورو نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے سیاسی امور نعیم الحق ملاقات میں موجود تھے۔ بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی طالب حسین نکئی نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی نواب شیر وسیر، خرم شہزاد، فرخ حبیب، فیض اللہ اور راجہ ریاض احمد نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی، وزیر اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی نیاز احمد جھاکڑ اور حاجی امتیاز احمد نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی، وزیر اعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی عمر اسلم خان نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی، وزیر اعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی صالح محمد خان اور ممبر قومی اسمبلی اورنگزیب کھچی نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خےال کیا گیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے سیاسی امور نعیم الحق ملاقات میں موجود تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv