لاہور(ویب ڈیسک )بھارت سے میچ سے پہلے قومی کھلاڑیوں کی رات گئے شیشہ کیفے میں موجودگی کی ویڈیو نے جہاں کرکٹرز کے نظم و ضبط کی قلعی کھول دی ہے وہیں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پر قانونی کارروائی کا خطرہ بھی منڈلانے لگا ہے۔ورلڈ کپ کے دوران پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے رات گیارہ بجے کرفیو ٹائم مقرر کررکھا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ تمام کھلاڑی اس وقت سے پہلے لازمی ہوٹل پہنچ جائیں لیکن وائرل ہونے والی تصویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک کے ساتھ امام الحق، وہاب ریاض اور ثانیہ مرزا رات گئے شیشہ بار میں موجود ہیں۔ بھارت کےخلاف پاکستانی ٹیم اگر یہ میچ جیت جاتی تو پھر شاید اس ویڈیو کو نظر انداز کردیا جاتا لیکن اب اس ویڈیو پر کھل کر تنقید ہورہی ہے۔شعیب ملک اور دوسرے 2 کرکٹرز کی ثانیہ مرزا کے ساتھ شیشہ بار کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے شعیب ملک فیملی کے لیے بھی مشکلات پیدا کردی ہیں۔۔ثانیہ کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت ویڈیو بنانا نجی زندگی میں مداخلت ہے جب کہ ماہرین کے مطابق کم سن بچے کو شیشہ کیفے میں لے جانے پر شعیب ملک فیملی کو قانونی کارروائی کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔