Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
  • جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
  • زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
  • ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
  • بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
  • اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
  • ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
  • ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
  • ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
  • حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
  • برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
  • مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
  • سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
  • پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
  • درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
  • پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
  • واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

جنون کا آغاز ، کرکٹ کے مداحوں کا انتظار ختم

By adminمئی 30, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی)کرکٹ ورلڈ کپ (آج) جمعرات کو انگلش سرزمین پر شروع ہو گا۔ ڈیڑھ ماہ جاری رہنے والے ورلڈکپ میں 10 ٹیمیں 11وینیوز پر 48 میچز میں ایک ٹرافی کےلئے جنگ کریں گی۔ افتتاحی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو گا، پاکستان اپنی مہم جمعہ31 مئی کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے شروع کرے گا، اڑتالیس میچز کیلئے 16 امپائرز اور 6 میچ ریفریز کا انتخاب کیا گیا، ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40لاکھ ڈالرز اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم 2ملین ڈالرز انعام وصول کریگی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019ئ جمعرات 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے درمیان افتتاحی میچ سے شروع ہو رہا ہے۔ ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والے عالمی میلے میں 10 ممالک انگلینڈ اینڈ ویلز کے 11 وینیوز پر 48 میچز میں ایک ٹرافی کے لیے جنگ کریں گے۔ فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ40لاکھ ڈالر انعامی رقم بھی ملے گی۔ ریکارڈ 5 مرتبہ کا ورلڈ کپ چیمپئن آسٹریلیا اعزاز کا دفاع کرے گا۔پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم جمعہ31 مئی کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے شروع کرے گا۔ اسی دن برسٹل میں آسٹریلیا اعزاز کا دفاع افغان ٹیم کے خلاف میچ سے شروع کرے گا۔ نیوزی لینڈ اپنا پہلا میچ یکم جون کو سری لنکا سے کارڈف میں کھیلے گا۔ دو جون کو بنگلہ دیش کا پہلا میچ اوول گراونڈ میں جنوبی افریقہ سے ہو گا۔ پاکستان اپنا ایونٹ کا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔پاکستان اپنا دوسرا میچ 3 جون کو انگلینڈ، 7 جون کو سری لنکا، 12 جون کو آسٹریلیا، 16 جون کو بھارت، 23 جون کو جنوبی افریقا، 26 جون کو نیوزی لینڈ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔دومرتبہ کا فاتح بھارت میگا ایونٹ کا آغاز پانچ جون کو ساتھمپٹن میں جنوبی افریقا کے خلاف کرے گا۔ورلڈ کپ فارمیٹ کے مطابق ایونٹ میں شریک10 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی۔ ہر ٹیم کو پہلے مرحلے میں9 میچز ملیں گے۔4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم 2 ملین یعنی 20 لاکھ ڈالرز انعام وصول کرے گی۔ ورلڈ کپ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالرز جب کہ لیگ میچز جیتنے والی ٹیموں کو 40، 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔لیکن 2015 کے ورلڈکپ فارمیت کے تحت ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کی صورت میں فاتح ٹیم زیادہ سے زیادہ 40 لاکھ 20 ہزار ڈالرز انعامی رقم جیت سکتی تھی۔ کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار انیس کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان بھی ہو چکا ہے جسکے مطابق پاکستان کے علیم ڈار مسلسل پانچویں ورلڈ کپ میں امپائر نگ کے فرائض انجام دینگے۔ علیم ڈار اب تک ایک سو اٹھانوے ون ڈے میچ سپروائزکر چکے ہیں اور عالمی کپ کے دوران اپنی ڈبل سنچری مکمل کرینگے۔کرس براڈ، ڈیوڈ بون، اینڈی پیکروفٹ، جیف کرو، رنجن مدھوگالے، اور رچی رچرڈسن ریفری کے فرائض سر انجام دینگے۔آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے اڑتالیس میچز کیلئے 16 امپائرز اور 6 میچ ریفریز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے کمنٹیٹرز کے ناموں کا اعلان بھی ہو چکا ہے جس کے مطابق رمیز راجہ وسیم اکرم، گریم سمتھ، شان پولاک، میل جونز، مائیکل کلارک، مائیکل سلیٹر، مارک نکولس، ہرشا بھوگلے، سارو گنگولی سنجے منجریکر، ایسا گوہا، ناصر حسین، ایلیسن مچل، مائیکل اتھرٹن، ای این وارڈ، سائمن ڈول، برینڈن میکلم، ای این سمتھ، اظہر علی خان، کمار سنگاکارا، پومی ایم بنگوا مائیکل ہولڈنگ اور ای این بشپ شامل ہیں۔اس مرتبہ ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل میں تین خواتین کمنٹیٹرز ایسا گوہا، میل جونز اور ایلیسن مچل بھی شامل ہیں۔

admin

Keep Reading

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام

پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف

فیفا ورلڈکپ: ایران شرکت کرے گا یا نہیں؟ انفینٹینو نے واضح کردیا

پی ایس ایل: بابر کی فارم میں واپسی پر سلمان نصیر نے نظر اتار دی، ویڈیو وائرل

کیریبین پریمیئر لیگ کے میچز آٹھ ممالک میں کھیلے جائیں گے

تازہ ترین

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.