پشاور(ویب ڈیسک)پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ختم نہیں کرنا چاہتا اور ملک میں دو عیدوں پر مجھے بھی دکھ ہوتا ہے۔ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ احادیث کی کتابوں میں 29 مقامات پر چاند دیکھ کر عید کرنے کا ذکر آیا ہے تو اب قمری کیلنڈر کے لیے شریعت کے اصول چھوڑے نہیں جا سکتے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری سوچ سمجھ کر الفاظ کا استعمال کیا کریں، بد زبانی سے ان کی اپنی ہی ذات پر فرق پڑے گا۔فواد چوہدری کی جانب رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے سے متعلق سوال پر مسجد قاسم علی خان کے مہتمم کا کہنا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ختم نہیں کرنا چاہتے، سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کو تجاویز دی ہیں، ان سے نا اتفاقی دور نہ ہو تو بتایا جائے۔ملک میں دو عیدوں سے متعلق سوال پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں دو عیدوں سے مجھے بھی دکھ ہوتا ہے، ہمارے پاس شریعت کا اصول موجود ہے جس کے تحت یہ بے اتفاقی ختم ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کے لیے ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے آئندہ 5 سالوں کے لیے عیدوں کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا تھا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

