تازہ تر ین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج قبلہ رخ کا تعین کیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے آج قبلہ رخ کا تعین کیا۔ماہرینِ فلکیات اور محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر عمودی زاویہ پر تھا۔ اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں تھا تاہم دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی طرف تھا۔ اس وقت سورج مکہ معظمہ کے نصف النہار پر تھا۔ اس وقت میں کعبہ کا رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔بتاتے چلیں کہ جدید تحقیق کے مطابق سال میں دو مواقع ایسےآتے ہیں جب سورج، خانہ کعبہ کے اوپر، عین سیدھ میں پہنچتا ہے۔ اس وقت خانہ کعبہ کا سایہ نہیں ہوتا۔ یہ صورت حال ہر سال 28 مئی کے روز، پاکستانی معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر18 منٹ، جبکہ 16 جولائی کو 2 بج کر 26 منٹ پر ہوتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv