لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 21 سال مکمل ہوگئے اور اسی مناسبت سے آج ملک بھر میں یومِ تکبیر منایا جارہا ہے۔یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔یوم تکبیر کی مناسبت سے مختلف کانفرنس اور تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں اس تاریخی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔اس موقع کی مناسبت سے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل سے قوم کے نام پیغام بھی جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر قومی غیرت، قوم کی بے مثال جرات اور بہادری کی علامت کا دن ہے، یوم تکبیر پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہآج سے 21 سال پہلے جب یہ فیصلہ کیا تو طرح طرح کے چیلنجوں کا سامنا تھا، اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں اور اس اقدام کو ناقابل معافی جرم کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا، دوسری طرف دھماکا نہ کرنے کے عوض اربوں ڈالرز کی پیشکش کی جا رہی تھی لیکن ہم نے اللہ تعالیٰ کے بھروسے اور عوام کی تائید کے بل بو تے پر چیلنجوں کو قبول کیا اور پاکستان کے وقار کاعلم سر بلند رکھا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 28 مئی پاکستانی قوم کے نہ جھکنے کے اعلان کا دن ہے، قوم کا سر فخر سے بلند رکھنے کی پاداش میں جلا وطنی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

