لاوہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایئرپورٹ پر چین کے نائب صدر وانگ چی شن کو ان کے دورہ لاہور کی تصاویر کی البم بھی پیش کی۔چینی نائب صدر کا تصویری البم میں گہری دلچسپی کا اظہار۔چینی نائب صدر نے البم میں موجود تمام تصاویر دیکھیں۔ چینی نائب صدر کی البم میں بادشاہی مسجد کے دورے کی تصاویر دیکھ کر خوشگوار حیرت۔یہ البم میرے لئے یادگار ہے۔ آپ کی ٹیم نے انتہائی محنت سے کام کیا ہے۔ لاہور سے خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں۔




