Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
  • جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
  • زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
  • ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
  • بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
  • اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
  • ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
  • ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
  • ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
  • حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
  • برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
  • مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
  • سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
  • پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
  • درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
  • پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
  • واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

احساس قرض حسنہ منظور

By adminمئی 28, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
imran khan
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیرِ اعظم عمران خان آئندہ ماہ ”احساس“ پروگرام کے تحت قرض حسنہ اور اثاثہ جات ٹرانسفر سکیم کا اجرا کریں گے۔ وزیرِ اعظم نے احساس اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی۔ قرض حسنہ سکیم کے تحت ہر ماہ اسی ہزار سے زائد نوجوانوں اور خواتین کو قرض حسنہ دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں اور اپنے خاندانوں کو مالی طور پر مستحکم بنا سکیں۔ قرض حسنہ سکیم کے لئے وزیرِ اعظم نے پانچ ارب روپے کی اضافی رقم کی بھی منظوری دی تاکہ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ اور اس کے پارٹنرز کے اشتراک سے اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جاسکے۔ احساس غربت کے خاتمے اور پس ماندہ طبقوں کی کفالت اور تحفظ کے لئے حکومت کا اہم ترین پروگرام ہے۔ احساس پروگرام کا دائرہ کار چاروں صوبوں پر محیط ہوگا اور اس پر عمل درآمد میں چھبیس وفاقی ادارے شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی ریاست بنانا ہے۔ وزیر اعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر ثانیہ نے احساس پروگرام کے تحت شروع کیے جانے والے کفالت، تحفظ، و دیگر منصوبوں پر وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت بچوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ غیر روایتی شعبوں سے منسلک مزدوروں تک احساس پروگرام کی سہولیات پہنچانے کے لئے مفصل پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔ بی آئی ایس پی اور فلاح و بہبود کے دیگر اداروں میں انتظامی اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ان اداروں میں شفافیت اور استعدادِ کار میں اضافہ ہوسکے۔ احساس کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی پالیسیاں جون کے بعد کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے احساس پروگرم میں پیش رفت پر ڈاکٹر ثانیہ اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے احساس اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی۔ جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔ احساس پروگرام پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکمہ جات کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی ریاست بنانا ہے جہاں غربا اور ضرورت مند افراد کی ضروریات کا پوری طرح احساس کیا جائے۔ یہ منصوبہ بیک وقت چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا، 26 وفاقی ادارے منصوبے کی تکمیل میں معاونت کریں گے۔ ساتھ ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کا طریقہ کار بدلنے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم نے احساس اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔ کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کا فیصلہ کیا ہے محروم طبقے کا احساس کرنا ریاست کی اولین ترجیح ہوگی اسکیم کا اجرا اپس ماندہ علاقوں سے کیا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم الیور گنیف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ڈپٹی وزیر اعظم ازبکستان نے ملاقات کی، یہ ملاقات وزیر اعظم آفس میں ہوئی، عمران خان نے الیور گنیف کا استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دل چسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنما?ں نے باہمی رابطوں کے نیٹ ورک کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے مابین موجود باہمی تجارتی امکانات کا درست طور پر ادراک کیا جا سکے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی، اور خطے کی مجموعی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک تاریخی اور ثقافتی تعلقات میں جڑے ہیں، ہمیں تجارتی، معاشی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہوگا، ازبک صدر سے بھی دورہ چین کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی، ان سے دو طرفہ تعلقات اور رابطے بڑھانے پر زور دیا تھا۔دریں اثنا، ازبک ڈپٹی وزیر اعظم نے صدر کی جانب سے عمران خان کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، وزیر اعظم عمران خان کو سہ ممالک ریلوے لائن منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی، ازبکستان سے افغان شہر مزار شریف، پشاور تک ریلوے کوریڈور منصوبے سے آگاہ کیا گیا، وزیر اعظم نے ریلوے کوریڈور منصوبے کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ خطے میں رابطوں کے فروغ کے لیے اہم ثابت ہوگا، منصوبے سے چین اور یورپ تک تجارتی راستوں کو ہم وار کیا جا سکے گا۔ خیال رہے کہ ازبک نائب وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچے ہیں، الیور گنیف وزیر خارجہ شاہ محمود سمیت دیگر وفاقی وزرا اور مشیروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ازبک نائب وزیر اعظم کے ہمراہ ہے، جو سرمایہ کاری، بیرون ملک تجارت اور ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی وزرا اور دیگر سینئر اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر اللہ، صوبائی وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم خان جھگڑا اور متعلقہ محکموں کے وفاقی سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور ان علاقوں کی عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ویزر اعظم نے ہدایت کی کہ انضمام شدہ علاقوں کی عوام کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی تک یہ سہولت فراہم کی جائے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے صحت انصاف کارڈ کی سہولت سے مستفید ہوسکیں۔

admin

Keep Reading

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب

ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار

تازہ ترین

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.