احمدآباد(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں واقع نجی اسپتال میں زیر علاج کینسر کے مریض نے تکلیف اور مرض سے دلبرداشتہ ہوکر پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیس سالہ شخص احمد آباد کے علاقے بپونگر میں واقع جنرل اسپتال میں زیرعلاج تھا۔ متوفی کو ایک برس قبل گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ا±س کا علاج شروع ہوا اور اب کیموتھراپی کا مرحلہ جاری تھا۔خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت وشال راجیندرا کے نام سے ہوئی جو وینائیک سوسائٹی کا رہائشی تھا۔اہل خانہ کے مطابق وشال کی 6 ماہ قبل ایک کیموتھراپی ہوچکی تھی اور وہ تکلیف کی وجہ سے دوسری نہیں کروانا چاہتا تھا، ہم نے ا±سے جمعہ کے روز اسپتال میں داخل کرایا تاکہ علاج کو جاری رکھ سکیں مگر ا±س نے صبح کے وقت پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی ختم کردی۔پولیس حکام کے مطابق مقتول کے بھائی نے بیان دیا کہ صبح ساڑھے دس بجے کے قریب وشال نے کھانے میں مکھن مانگا اور جب ا±س کا بھائی کمرے سے لینے کے لیے باہر گیا تو کمرے میں کوئی نہیں تھا اور شیشہ ٹوٹا ہوا تھا جب ا±س نے نیچے دیکھا تو وشال نیچے پڑا تھا اور ا±س کے خون نکل رہا تھا۔واقعے کا مقدمہ راکھیل پولیس اسٹیشن میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، پولیس نے اہل خانہ اور ڈاکٹرز کو بھی شامل تفتیش کیا۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

