تازہ تر ین

خبریں گروپ نے رہنماﺅں کے دل موہ لیے

لاہور(وقائع نگار) روزنامہ خبریں اور چینل ۵ کی جانب سے سے پاکستانی اشیا کے فروغ کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم “پاکستانی بنیے پاکستانی خریدیے” کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خبریں گروپ گروپ اور چینل ۵کی طرف سے سے یہ ایک قابل تقلید اور احسن اقدام ہے جس کی دیگر پاکستانیوں اور دوسرے اداروں کو بھی تقلید کرنی چاہیے تاکہ پاکستانی اشیاءکو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کیا جاسکے کیونکہ اس سے نہ صرف اربوں ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے کیونکہ اسی طرح وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وڑن کے مطابق ملکی معیشت کو بھی بھی درست سمت میں لایا جا سکتا ہے۔ پاکستانی بنیے اور پاکستانی خریدیے مہم کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیا شاہد اور ایڈیٹر روزنامہ خبریں و سی ای او چینل فائیو امتنان شاہد کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی فضول خرچیوں کی وجہ سے آج پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے انھوں نے کہا کہ خبریں میڈیا گروپ کی طرف سے اس معاشی بحران کے دوران شروع کی گئی آگاہی مہم پاکستانی بنیے پاکستانی خریدیے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ میڈیا انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے خبریں گروپ نے ملک کے وسیع تر مفاد میں ایک ملک گیر مہم کا آغاز کر کے مثبت قدم اٹھایا ہے انھوں نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا بلا جواز ڈالر کی خرید و فروخت سے گریز کیا جائے ہمیں پاکستان کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے اور بیرون ملک تیار کردہ مہنگی اشیا کی خرید و فروخت سے گریز کرنا چاہیے اس سے کروڑوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ اقتصادی بحران میں قوم کے ہر فرد کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ان اقتصادی مشکلات سے باہر نکل آئے گا سابق حکمرانوں نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے یہ لوگ احتساب سے نہیں بچ سکتے۔راولپنڈی(بیورورپورٹ) شیخ رشید احمد نے خبریں کی جانب سے پاکستان کی محبت کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستانی مصنوعات خریدنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ روزنامہ خبریں نے ہمیشہ پاکستان کی محبت کو اجاگر کرنے کیلئے بحیثیت ادارہ اعلیٰ اقدار کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ضیائ شاہد اور امتنان شاہد نے ہمیشہ عملی طور پر اقدام کئے ہیںجس کیلئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ روزنامہ خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خبریں گروپ کی جانب سے چلائی جانے والی اس مہم کی بھرپور تائید کرتے ہوئے اور اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔روزنامہ خبریں نے ضیائ شاہد کی سربراہی میں پاکستان میں پانی کی کمی ، ڈیموں کی ضرورت ، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور بھارتی آبی دہشت گردی کے حوالے سے جس انداز میں مہم چلائی پاکستانی عوام کیلئے گراں قدر خدمات کی عکاس ہے۔ جہاں ظلم وہاں خبریں کا نعرہ حقیقت میں روزنامہ خبریں کا وہ کارنامہ ہے جس سے لاکھوں مظلوموں کو انصاف حاصل ہو ا اور اب ضیائ شاہد کی سربراہی میںغیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ اور ملکی مصنوعات کی خریداری کی مہم کے آغاز کا سہرا بھی روزنامہ خبریں کے سر سجا ہے۔ در حقیقت خبریں گروپ نے ملکی مصنوعات کی خریداری کی مہم کا آغاز کر کے ملک کی مضبوط معیشت کیلئے عملی اقدام اٹھایا ہے جس سے پاکستانی قوم اس قابل ہو جائے گی کہ وہ معیشت کو خود مضبوط کر سکے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بھی یہی وڑن ہے کہ پاکستانی عوام خود ملکی معاملات میں اپنا بھرپور کردارادا کرے۔ غیر ملکی مصنوعات پر انحصار کم کر نے سے معیشت مضبوط ہو گی اور عام پاکستانی کی زندگی بھی آسان ہو جائے گی۔ پاکستانی عوام کو چاہئے کہ وہ خبریں کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے موجودہ حکومت خصوصا وزیراعظم پاکستان کے وڑن کو اپنائیںاور معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خبریں گروپ اور چینل ۵ کی اس مہم کے آغاز پر تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینل ۵ نے مہم کا آغاز کر کے چوکا نہیں چھکا مار دیا ہے۔ پاکستانی بنئے پاکستانی خریدیے مہم پر چینل ۵ اور خبریں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ انہیں پاکستان کا درد ہے۔اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے بھی خبریں میڈیاگروپ کی کاوش کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے قوم موجودہ اقتصادی بحران کو دور کرنے میں حکومت کا ساتھ دے رہی ہے غیرملکی مصنوعات اور ڈالر کی غیر ضروری خرید و فروخت سے گریز کرکے ہم پاکستان کو اس مشکل صورتحال سے باہر نکال سکتے ہیں حکومت دور رس معاشی اصلاحات کے ذریعے اقتصادی بحران کو حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غیر ضروری سرکاری اخراجات ختم کر دیے گئے ہیں وزیر اعظم خود اپنے ذاتی گھر میں رہ رہے ہیں وزیر اعظم ہاوس اعوان صدر میں سادگی مہم کے ذریعے کروڑوں روپے بچائے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv