لندن(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر حسن علی نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ پوری قوم چیمپیئنز ٹرافی 2017 کی طرح اس مرتبہ ورلڈکپ کی فتح کا جشن منائے۔حسن علی نے 2 سال قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور ایونٹ میں غیرمعمولی باﺅلنگ کی بدولت وہ مین آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے تھے۔اسی عمدہ کارکردگی کی بدولت نوجوان فاسٹ باﺅلر کو آئی سی سی کی جانب سے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر 2017 کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔حسن علی نے ایک انٹرویو میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ قوم نے جیت کا جو جشن چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر منایا تھا وہی اس بار بھی منائے۔انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کی جیت نے ہر پاکستانی کو خوشی دی اور اسی جیت کی وجہ سے ہمیں بھی لوگوں نے عزت اور پیار دیا لہٰذا کوشش ہوگی کہ دو سال پہلے جو ہوا تھا اس بار بھی ویسا ہی ہو اور پورا ملک جشن منائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مجھے نئی گیند سے باﺅلنگ دی جائے یا پرانی گیند سے کیونکہ کپتان اور کوچ مجھے جو بھی رول دیں گے میں اسے ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔حسن علی کا کہنا تھا پاکستانی کرکٹ ٹیم پچھلے 3 سال سے انگلینڈ کا دورہ کرتی آرہی ہے لہٰذا انہیں وہاں کی کنڈیشنز کا پتہ ہے اور تمام کھلاڑی ان کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔عالمی کپ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے سوال پر فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ انڈیا پاکستان میچ کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، دنیا اسے دیکھتی ہے لیکن ورلڈکپ میں صرف انڈیا پاکستان میچ نہیں لہٰذا پہلے سے اس میچ کی پلاننگ کے بارے میں سوچ لینا صحیح نہیں کیونکہ ورلڈ کپ میں 8 دیگر میچز بھی ہیں۔تاہم حسن علی نے تسلیم کیا کہ انڈیا پاکستان میچ ہمیشہ ایک پریشر گیم ہوتا ہے جس میں وہی جیتے گا جو اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بہترین کھیل پیش کرے گا۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

