تازہ تر ین

چینی کمپنی نے 3 فون لانچ کر دیے ، یورپ سے مل کر 5Gتیار کرنیکی خواہش

بیجنگ (نیٹ نیوز) چینی کمپنی ہواوے نے امریکی اور گوگل کی پابندیوں کے بعد دو نئے اسمارٹ فونز لانچ کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی ہواوے نے امریکی پابندیوں کے فوری بعد دو نئے کم قیمت اینڈرائیڈ فونز آنر 20 اور آنر 20 پرو متعارف کروا دئے ہیں۔ چینی کمپنی ہواوے نے امریکی کمپنی گوگل کی پابندیوں کا توڑ نئے موبائل فونز کی صورت میں نکال لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہواوے 20 اور 20 پرو کو لندن میں متعارف کروایا گیا۔ دونوں فون کسی بھی فلیگ شپ فون سے کم نہیں ہیں لیکن قیمت کے لحاظ سے کافی سستے قرار دیے جا رہے ہیں۔ آنر 20 میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری موجود ہے جبکہ آنر 20 پرو میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری رکھی گئی ہے اور یہ دونوں فونز ہواوے کے بنائے گئے ورڑن اینڈرائیڈ 9 پائی جسے یو آئی 2.1 بھی کہتے ہیں اور گوگل سروسز کو بھی سپورٹ کرے گا۔نئے لانچ کیے گئے دونوں موبائل فونز کا ڈسپلے 6.2 انچ ہے جبکہ موبائل کے سامنے اوپر بائیں جانب 32 انچ میگا پکسل سیلفی کیمرہ موجود ہے۔ آنر 20 میں 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین سنسر 48 میگا پکسل کا ہے جبک دوسرا کیمرا 16 میگا پکسل سپر وائیڈ اینگل لینس پر مشتمل ہے۔ جس میں ایف 2.2 آپرچر اور 117 ڈگری فیلڈ آف ویو موجود ہے۔ اس میں 2 میگا پکسل ڈیتھ کیمرا اور 2 میگا پکسل ہی میکرو کیمرا بھی موجود ہے۔ہواوے آنر 20 کی قیمت 499 یورو یعنی 84 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہے۔ یورپی یونین میں چینی کمپنی ہواوے کے چیف نمائندے لیو کھانگ نے کہا ہے کہ ہواوے فائیو جی مصنوعات کی تیاری اور خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں یورپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق لیو کانگ نے کہا کہ ہواوے کا فائیو جی نہ صرف مارکیٹ میں بہتر ین ہے بلکہ ایک طرح سے اس کو یورپی پرو ڈکٹ بھی کہا جا سکتا ہے کیونکہ یہ یورپ کے لئے بطور خا ص تیار کیا گیا ہے.چین کی مواصلاتی کمپنی ہوا وے کے بانی رین چنگ فی نے کہا ہے کہ ہوا وے کی جدید ترین ٹیکنالوجی امریکہ کی پیش کردہ فہرست سے متاثر نہیں ہو گی، اس شعبے میں کوئی بھی دو تین سال تک ہوا وے تک نہیں پہنچ سکتا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی مواصلاتی کمپنی ہوا وے کے بانی رین چنگ فی نے ہوا وے کے صدر دفتر میں چینی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے سب سے پہلے کئی برسوں پر محیط ہوا وے کے ساتھ تعاون اور حمایت پر امریکہ کے صنعتی و کاروباری اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تیس برسوں کے دوران امریکہ کی ان کمپنیوں نے ہماری کمپنی کی ترقی کے لیے خدمات سرانجام دیں امریکہ کے پرزہ جات تیار کرنے والے کارخانوں کی بڑی تعداد نے ہماری بہت مدد کی ہے۔ پچھلی رات جب کمپنی کے ایک عہدیدار شو جی جون نے ٹیلی فون پر مجھے بتایا کہ امریکی کارخانے ہمارے لیے بہت کوشش کر رہے ہیں تو میر ے آنسو نکل آئے۔امریکی وزارت تجارت کی طرف سے ہوا وے کمپنی اور اس کے ملحق اداروں کو نام نہاد ” انٹیٹی لسٹ”میں شامل کرانے کے بارے میں رین چنگ فی نے کہا کہ اس اقدام سے ہوا وے کی فا? جی جدید ترین ٹیکنالوجی متاثر نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں کوئی بھی دو تین سال تک ہوا وے تک نہیں پہنچ سکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv