تازہ تر ین

10 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل شرمناک ، ملزم کو سرعام لٹکایا جائے ، غمزدہ والدین کی اپیل، ریسرچ کے مطابق ہر روز12بچوں سے زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں :فرزانہ باری کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون کی ٹیم اسلام آباد میں لاپتہ ہونے اور زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی فرشتہ کے گھر پہنچ گئی۔دس سالہ فرشتہ کی ماں نے بتایا کہ میری بیٹی سے بڑا ظلم کیا گیا ہمیں صرف انصاف چاہئے۔جس نے بھی ہماری بچی سے زیادتی کی اسے قتل کیا اسے سر عام لٹکایا جائے جلایا جائے اسے شرم نہیں آئی ایسی گھنا?نی حرکت کرتے ہوئے۔فرشتہ کی بہن نے بتایا کہ میری بہن کہہ رہی تھی باہر کھیلنے جا رہی ہوں پانچ بجے باہر کھیلنے گئی لیکن پھر گھر واپس نہیں آئی۔افطاری کے وقت ہم نے اس کی تلاش شروع کی اردگرد کے گھروں میں ڈھونڈا لیکن وہ نہیں ملی ہسپتالوں میں بھی ڈھونڈا۔ فرزانہ باری نے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات میں تیزی آئی ریسرچ کے مطابق پاکستان میں ہر روز بارہ بچوں سے زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں۔بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزا نہیں مل پاتی فرشتہ کے کیس میں بھی پولیس کا رویہ شرمناک تھا۔پولیس اگر روایتی غفلت کے بجائے کیس کو سیریس لیتی تو شاید بچی آج زندہ ہوتی ایسے لوگوں کو پولیس کی نوکری سے برخاست کرنا چاہئے۔پولیس میں اصلاحات بہت ضروری ہیں۔ہیومین رائٹس کی تنظیمیں تو ایسے واقعا ت پر آواز اٹھاتی ہیں لیکن جب تک ریاستی ادارے موثر نہیں ہوتے ایسے واقعات ہوتے رہیںگے۔حکومت کو چاہئے پاکستان کو ریاست مدینہ نہ کہیں جب تک کہ پاکستان مدینہ طرز کی ریاست بن نہ جائے۔پولیس پیسے لے کر مجرموں سے مل جاتی ہے۔صرف ایس ایچ او کو معطل کرنا مسائل کا حل نہیں اسے تو فارغ کردینا چاہئے۔ایسے واقعات سے لگتا ہے ہم درندوں کے درمیان رہ رہے ہیں۔اے این پی کے ارکان نے کہا کہ پاکستان میں کمزور کو دبایا جاتا ہے مظلوموں کی داد رسی نہیں ہوتی اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل ہونا چاہئے ورنہ ایسے قسیح فعل ہوتے رہیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv