تازہ تر ین
googly111

افغانی ٹیم کسی کوبھی سرپرائز کر سکتی ہے ، وارم اپ میچ میں پاکستان افغانی ٹیم کوآسان ہرگزنہ سمجھے:طاہرشاہ کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی ٹیم کسی کوبھی سرپرائز کر سکتی ہے ،خاص طور پر افغانستان کے سپنرز بہت کمال کے ہیں لگتا ہے افغان ٹیم ورلڈ کپ میں دوسری ٹیموں کو ٹف دے سکتی ہے دنیا کی کسی ٹیم کے پاس ایسے سپنرز نہیں ان کے پاس بہترین سپننگ اٹیک ہے۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیاءکپ میں افغانستان سے بڑی ہی مشکل سے جیتا تھا اب بھی پاکستان کو افغان ٹیم کو ایزی نہیں لینا چاہئے اول تو ہر ٹیم کو مضبوط سمجھ کر کھیلنا چاہئے۔انہوں نے کہا ورلڈ کپ کے لئے تمام ٹیموں کو بہت محنت کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا ہمارے ہاں سب سے بڑی خرابی میرٹ کو نظرانداز کرنا ہے۔پروگرام میںافغان ٹیم پر پیکج دکھایا گیا۔ افغان کھلاڑی محمد نبی اور نجیب دونوں قسم کی گیند کر لیتے ہیں جبکہ راشد خان مڈل آڈرز میں بہترین باﺅلنگ کرتے ہیں،محمد شہزاد بھی بہت مشہور ہیں حذت اللہ زئی بھی بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔البتہ افغان ٹیم زیادہ سکور نہیں بنا پاتی بلے باز اگر زیادہ سکور کریں گے تب ہی باﺅلرز کچھ کر سکیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv