تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز کی مندی کے بعد زبردست تیزی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز کی مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1195 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دو ہفتے سے جاری مندی کا رجحان ختم ہوگیا اور مارکیٹ میں بہتری آگئی۔33 ہزار 442 پوائنٹس سے کاروبار کا آغاز ہوا تو تاجروں نے سرمایہ کاری شروع کی۔ ایک وقت میں کے ایس ای 100 انڈیکس 34698 کی سطح تک پہنچ گیا تاہم پھر اس میں قدرے کمی آئی اور کاروبار کے اختتام پر 1195 پوائنٹس اضافے سے 34637 کی سطح پر بند ہوا۔اس طرح ایک دن میں انڈیکس میں 3.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں تین ماہ بعد 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv