تازہ تر ین

ٹرمپ کی سازش پنجاب کو مہنگی پڑ گئی

لاہور(خصوصی رپورٹر)امریکہ اور چین کے درمیان ہونے والی رسہ کشی نے پنجاب کی حفاظت داو¿ پر لگادی۔ گوگل کی جانب سے ہواوے کمپنی پرعائد کی جانے والی پابندی کے باعث پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے حکام نے سر جوڑ لیے ہیں۔ذرا ئع کا دعو ی ٰ ہے کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے بیشتر سیکیورٹی آلات ہواوے کمپنی کے ہیںجو سیف سٹی اتھارٹی نے ٹیلی کمیونی کیشن آلات کی فراہمی کا ٹھیکہ ہواوے کمپنی کو دیا تھاجبکہ ہواوے کمپنی سیف سٹی اتھارٹی کے آلات کی درستگی اور مرمت کی بھی ذمہ دار ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ دو عالمی طاقتوں کے مابین جاری رسہ کشی کے فوری بعد سیف سٹی اتھارٹی کے حکام نے ہواوے کمپنی کے عہدیداران سے رابطہ قائم کیا ہے،اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ابھی تک اتھارٹی کے نصب آلات میں کسی طرح کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا ہے لیکن اندرون خانہ یہ خیال موجود ہے کہ آئندہ مستقبل میں سیکیورٹی کے ضمن میں مسائل درپیش آسکتے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق موجود معاہدے کے تحت ہواوے کمپنی سیف سٹی اتھارٹی کو تیکنیکی سپورٹ فراہم کرنے کی ذمہ دار اور مجاز ہے۔ معاہدے کے تحت بوقت ضرورت آلات کی تبدیلی یا مرمت بھی اسی کی ذمہ داری ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سب سے کم بولی کے باعث ہواوے کمپنی نے سیف سٹی اتھارٹی کا اوپن کنٹریکٹ (معاہدہ) حاصل کیا تھااور جاری معاہدے کی مدت مکمل ہونے پر سیف سٹی اتھارٹی دوبارہ سے اوپن بڈ (کھلی بولی) کے لیے اشتہار دے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv