گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) حوا کی بیٹی کب تک لٹتی رہے گی سگے بھائیوں نے بہن کو دس لاکھ کے عوض چینی کے ساتھ بیاہ دیا رشتہ کروانے والے نے سہانے خواب دیکھا کر لڑکی کو بیاہا لڑکی خاوند کے چال چلن دیکھ کر راولپنڈی ہوسٹل سے فرار، میرے ساتھ میرا خاوند اور غیر مرد زنا بالجبرکرتے رہے بھاگ کر لڑکی خبریں آفس پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سمیرہ بی بی ولد چمن مسیح کا والد فوت ہوچکا تھا اس کے دونوں بھائیوں نے بیرون ملک جانے اور عیش و عشرت کی زندگی گزارنے کیلئے سگی بہن کو 10 لاکھ روپے فروخت کردیا تھا سمیرہ بی بی مسلم چک علاقہ تھانہ صدر کی رہائشی ہے اس کے نکھٹو بھائیوں نے سہانے خواب دیکھا کر بہن کی شادی چائنیز لڑکے سے کردی کہ ہمیں چائنہ کی شہرت مل جائیگی سگی بہن کو سبز باغ دیکھا کر اس کی شادی کردی سمیرہ بی بی نے ہاتھ جوڑا اور بھیگی آنکھوں سے بتایا کہ شادی کے بعد مجھے راولپنڈی ہاسٹل جہاں زیادہ تعداد چائنیز کی ہے وہاں رکھا جبکہ میرا شوہر اپنے علاوہ مجھے دوستوں کیساتھ زبردستی راتین گزارنے کیلئے کہتا میں نے اس کو کہا کہ میری آپ سے شادی ہوئی ہے میرے جسم کے آپ حقدار ہیں لیکن میرا شوہر مجھ پر بری طرح تشددکرتا تھا اور زبردستی ان کے ساتھ راتیں گزارنے پر مجبور کرتا رہا میں ہر روز زندہ ہونے کے باوجود بے جان جسم کی مانند کھلونا بن چکی ہے مجھ پر انکشاف ہوا کہ چائنیز میرے دونوں بھائیوں کو دس لاکھ روپے دئےے تھے اب میں بھاگ کر پناہ کی تلاش میں واپس گھر آئی چائینز مقامی افراد کیساتھ ملکر دھمکیاں دیتا ہے کہ لڑکی بھی لینی ہے اور دس لاکھ روپے بھی لینے ہیں میری بوڑھی ماں ہیں سمیرہ بی بی نے بتایا کہ اب ہم نے دس لاکھ روپے دے دیئے ہیں مگر اب بھی چائینز مقامی کرائے کے غنڈوں سے ہراساں کررہا ہے سمیرہ بی بی نے خبریں کی وساطت سے وزیراعلی پنجا ب آئی جی پنجاب سے تحفظ اور چائینز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے خبریں کی وساطت سے تھانہ صدر گوجرانوالہ میں درخواست دیدی ہے خبریں ٹیم نے بتایا کہ وہ مکمل مقدمہ کی پیروی میں اس کا ساتھ دیکر انصاف دلائیں گے۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

