تازہ تر ین

ڈالر نے بیڑا غرق کر دیا ، پاکستانی روپیہ ایشیا میں منہ چھپانے پر مجبور

کراچی، اسلام آباد، لاہور (نیوز ایجنسیاں‘ مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی قدر میںمزید 4روپے اضافہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 151روپے کا ہو گیا 2دن میں قیمت 7روپے بڑھ گئی سونا بھی400 روپے فی تولہ مہنگا قیمت 72100روپے ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روز میں ڈالر کی قیمت4روپے بڑھی ہے جمعہ کے روز ڈالر151روپے پر بند ہوا2 روز میں ڈالر کی قیمت میں7روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ انٹربنک میں ڈالر کی قیمت1.35روپے اضافے کے بعد147.87روپے کا ہو گیا ہے انٹر بنک میں2روز میں ڈالر کی قیمت میں6.48روپے اضافہ ہوا ہے ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سونا بھی مہنگا ہوا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت400روپے اضافے کے بعد72100روپے ہو گئی ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت430روپے اضافے کے بعد61730روپے ہو گئی ہے ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوا ہے اور سونے کی فی اونس قیمت8ڈالر کا ہوکر 1285ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ دو روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مک پر عائد واجب الادا قرضوں میں 800 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا۔ دوسری طرف سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان رہا اور 804 پوائنٹس کی گراوٹ ہوئی، 100 انڈیکس 33 ہزار 166 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کار کچھ دنوں کے محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر من و عن عمل درآمد کے بعد روپے کی قدر میں گراوٹ رکنے کا نام نہیں لے رہی، ملک میں مہنگائی کے سبب پہلے ہی عوام کا جینا دو بھر ہو چکا ہے ایسے میں ڈالر کے ریٹ میں اضافہ مہنگائی مزید بڑھنے کا باعث بنے گا۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کے نتیجے میں مقامی سرمایہ کارتذبذب کا شکار، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتارچڑھا? کے بعد زبردست مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی33900، 33800،33700 ،33600 ، 33500، 33400، 33300 اور33200کی نفسیاتی حدوں سے گرکر4سال کی کم ترین سطح پر آگیا، مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے مزید 1کھرب33ارب67کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت16.76 فیصدکم جبکہ 89.93 فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز ملے جلے رجحان سے ہواتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کے سبب مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 33007 پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیاتاہم اس موقع پر غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100 انڈیکس کی 33100 کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھا? کا سلسلہ سارادن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 804.50پوائنٹس کمی سے 33166.62 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طور پر329 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 31کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ، 286کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 33ارب67کروڑ 54لاکھ 89 ہزار152 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر68کھرب11 ارب27 کروڑ 78لاکھ 24ہزار941روپے ہوگئی۔ جمعہ کو مجموعی طور پر9کروڑ3 لاکھ 73 ہزار270شیئرزکاکاروبارہوا، جو جمعرات کی نسبت1کروڑ82لاکھ5 ہزار 900 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت29.39 روپے اضافے سے2522.03 روپے اورجے ڈی ڈبلیوشوگرکے حصص کی قیمت12.63 روپے اضافے سے269.64روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت325.50 روپے کمی سے 6184.50 روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 60.00 روپے کمی سے7189.00روپے ہوگئی۔ جمعہ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ53 لاکھ43 ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرز کی قیمت34پیسے کمی سے3.67روپے اورپاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں 56لاکھ3 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جس کے شیئرزکی قیمت52 پیسے کمی سے7.59روپے ہوگئی۔ جمعہ کوکے ایس ای30 انڈیکس425.40 پوائنٹس کمی سے15733.71 پوائنٹس،کے ایم آئی30 انڈیکس1843.14 پوائنٹس کمی سے51963.15 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس494.96 پوائنٹس کمی سے 24582.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv