لاہور(ویب ڈیسک)سابق حکومت کی ترقی لاہور شہر کے چند علاقوں سے باہر نہیں نکلی، نواز لیگ نے آخری سال کو الیکشن سٹنٹ کے طور پر استعمال کیا۔نوا ز لیگ کے جاری منصوبوں کیلئے 35 سے40سال درکار ہیں بھاری کمیشن کھایا گیا، منصوبے ادھورے چھوڑے گئے صوبائی وزیراطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی ترقی لاہور شہر کے چند علاقوں سے باہر نہیں نکلی۔ تحفظات کے باوجود سابق حکومت کے منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز لیگ نے آخری سال کو الیکشن سٹنٹ کے طور پر استعمال کیا۔ اس آخری سال کے دوران نو ن لیگ کے رہنماﺅں نے4کھرب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا مگر ان کیلئے صرف55ارب جاری ہوئے۔صوبائی وزیر نے کہا نوا ز لیگ کے جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے 35 سے40سال درکار ہیں کیونکہ ان منصوبوں میں بھاری کمیشن کھایا گیا، منصوبے ادھورے چھوڑے گئے۔وسائل کی غلط تقسیم نے مالیاتی ڈسپلن تباہ کر کے رکھ دیا۔ صمصام بخاری نے کہا کہ ہم صوبے بھر کی یکساں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کرینگے۔تبدیلی آ رہی ہے اورانشاءاللہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ہی جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا،آئندہ 6ماہ میں حالات تیزی سے بہتری کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس اور دیرپا پالیسیوں کیلئے پی ٹی آئی حکومت اداروں کو غیر سیاسی کررہی ہے اور پوری توقع ہے کہ آئندہ آئندہ 6ماہ میں حالات تیزی سے بہتری کی طرف جائیں گے۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

