تازہ تر ین

آئی ایم ایف معاہدہ قومی معیشت کی جان نکال دے گا:جواد احمد

لاہور ( صدف نعیم )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ قومی معیشت کی جان نکال دے گا،وزیر اعظم عمران خان ماضی میں قرض پر خودکشی کو ترجیح دینے کی بات کرتے رہے اور اب تحریک انصاف کے نااہل حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر معیشت پر براہ راست آئی ایم ایف کو بٹھا دیا ہے جس کی برابری پارٹی بھر پور مذمت کرتی ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو ممبران سے خصوصی گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھاکہ کہ آئی ایم ایف عوام کا خون چوسنے کی شرائط پر قرض دے رہا ہے ڈالر، بجلی، گیس، تیل اور مہنگا اور ٹیکسوں میں مزید اضافی بوجھ قومی معیشت کی جان نکال دے گا۔یہ حکومت کا بڑا جرم ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اور معاہدہ عوام سے چھپایا جارہاہے جمہوریت ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے، ضد اور تکبر نے ہمیشہ نقصان پہنچایا اب نئے بلدیاتی نظام سے پی ٹی آئی اپنی آمریت قائم کرنا چاہتی ہے،پی ٹی آئی جانتی ہے کہ نا اہلی، نالائقی اور بدترین کارکردگی کی وجہ سے کوئی ان کو ووٹ نہیں دے گااپنی گفتگو کے اختتام پر جواد ا حمد نے گوادر اور کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہدا کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں ایسے حملے پاکستان کیخلاف گھناو¿نی سازش ہے اور بلوچستان کو یکے بعد دیگرے نشانہ بنانے سے دشمن کے عزائم واضح ہوتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv