تازہ تر ین

حلیم کی اتنی دلچسپ تاریخ تو ہم نے آج جانی ہے ، آپ بھی پڑھیئے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) حیدرآبادی حلیم بہت مشہور ہے اور کہا جاتا ہے کہ حلیم کی ابتداءحیدرآباد سے ہوئی تھی لیکن اب اس کی انتہائی دلچسپ تاریخ بیان کر دی ہے۔ حلیم درحقیقت ایک عربی ڈش ہے جو ہندوستان میں مغلوں کی حکومت کے دوران ایران اور افغانستان کے راستے ہندوستان تک پہنچی اور کچھ تبدیلیوں کے ساتھ حیدرآباد میں اس قدر مقبول ہوئی کہ اس شہر کے دسترخوانوں کا لازمی حصہ بن گئی۔رپورٹ کے مطابق عرب ممالک میں حلیم کی ترکیب بہت سادہ تھی لیکن جب یہ حیدرآباد پہنچی تو اس میں کئی طرح کے مقامی مسالہ جات شامل ہو گئے اوراس کی وہ شکل سامنے آئی جو آج ہم مزے سے کھاتے ہیں۔ اس ڈش کا ذکر 10وی صدی عیسوی کی کتب میں ملتا ہے جن میں اسے ”ہریس“ کے نام سے لکھا گیا ہے۔ آج یہ ڈش جدید شکل میں بھارت اور پاکستان میں بے حد مقبول ہے اور ماہ رمضان میں افطار کے وقت دسترخوان پر اس کا اپنا ہی مقام ہے۔ یہ غذائیت سے بھرپور ڈش ہے جو دن بھر روزے سے رہنے کے باعث طاری ہونے والی نقاہت سے روزہ داروں کو نجات دلاتی اور فوری توانائی دیتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv