تازہ تر ین
aa

آئی ایم ایف سے معاہدہ ”دیرآئید درست آئید“ہماری حکومت نے وسیع تر قومی مفاد میں یہ کڑوی گولی نگلی: صمصام بخاری

لاہور(صدف نعیم )آئی ایم ایف سے معاہدے پر پنجاب کے وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ”دیر آئید درست آئید “ کے مصداق معیشت میں بہتری لائے گا۔آج اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر ملکی رقوم لوٹ مار اور اقربا پروری کیلئے استعمال نہیں ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت معیشت کی مضبوطی اور ملک کو پاو¿ں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے اور قوی امید ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا یہ پہلا اور آخری قرضہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیک نیتی اور ایمانداری وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کا طرہ امتیاز ہے۔ہماری حکومت وسیع تر ملکی مفاد میں کڑوی گولی نگل رہی ہے۔اس معاملے پر باہم صلاح مشورے کے علاوہ حکومت نے سب کو آن بورڈ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کا حکومت پر اعتماد مثبت اقدام ہے۔اپوزیشن پراپیگنڈا کرنے کی بجائے حقائق سامنے لائے، مصنوعی اعدا د و شمار سے قوم کو گمراہ نہیں کیاجا سکتا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی کئی ایک ملکی مسائل کا حل ہوگی۔موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے عوام بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔ہم نے درست سمت میں سفر کا آغاز کیا ہے اور انشائ اللہ کامیاب ہونگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv