تازہ تر ین

عمران کا فاٹا کو قومی دھارے میں لانا بہترین قدم ہے کالم نگاروں کی رائے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارعبدالباسط خان نے کہا ہے کہ فاٹاکے لوگ محب وطن ہیں ، ان پر شک نہیں کیا جاسکتا۔ فاٹا کے عوام کی محرومی پرانی ہے، فاٹا کے عوام ہمیشہ قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے تھے۔عمران خان کا فاٹا کو قانونی دھارے میں لانااور حقوق دینا بہترین اقدام ہے۔ن لیگ جنوبی پنجاب صوبہ کی مخالفت کر رہی ہے تاکہ بہاولپورکو صوبہ بنایا جائے اور وہاں انکی حکومت قائم ہو۔ دوست ممالک کی نسبت آئی ایم ایف سے کم شرح سود پر قرضہ ملتا ہے، موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے میں دیر کر دی۔ اپوزیشن کے آئی ایم ایف کے حوالے سے بیانات وطن دشمنی کے مترادف ہیں۔ ہندوستان امریکاکیساتھ ملکر پاکستان کے خلاف سازشیں کررہاہے ایسے میں آئی ایم ایف معاہدہ خوش آئندہے۔عوام سوال پوچھتے ہیں کہ نیب لوگوں کو پکڑتی ہے توانکے خلاف ثبوت کیوں نہیں لاتی؟ چینی شہزادوں کی شادیاں میڈیا پر دھوم دھام سے دکھائی جاتی رہیں، ہمارے ادارے اس وقت کہاں سو رہے تھے۔ والدین کو اپنی لڑکیوں کے بارے میں بہتر سوچنا چاہیے۔ میزبان تجزیہ کار آغا باقر نے کہاکہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانا ملک کے مفاد میں ہے۔ سول سروس میں فاٹا کے کئی لوگ شامل ہیں۔ پاٹا اور جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی بھی دور ہونا چاہیے۔ چینی شادی سکینڈلز سے پاک چین تعلقات میں اعتماد کا فقدان پیدا ہوگا۔ چینیوں سے شادیوں کے حوالے سے پاکستا ن میں ایک ادارے کی اہم ضرورت ہے۔ ماں باپ کیساتھ ریاست کو بھی اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ کالم نگارسیف الرحمان نے کہاکہ ریاست اور جمہوری حکومت کا کام تمام عوام کو مساوی حقوق دینا ہے۔ریاست ماں باپ جیسی ہوتی ہے۔ فاٹا کے قبائلی عمائدین کی ہٹ دھرمی بھی عوام کے لیے پسماندگی کا باعث بنی۔ ملکی معیثت کا انجن عوام ہیں، قرضہ لیکر جیبیں بھری جائیں تو صرف تباہی ہے۔ عدالتوں میں نیب کے بارے تاثر پیدا ہورہا ہے کہ نیب احتساب کیساتھ بیلنسنگ بھی کرتا ہے۔ چین میں شادی کا تصور بہت کم ہے۔ تجزیہ کارطارق ممتازکا کہنا تھا کہ مدت سے اسمبلی میں کوئی وزیراعظم نہیں آیا، عمران خان کے آنے کا شکریہ۔فاٹا میں احساس محرومی بنیادی سہولتوں کا نہ ہونا ہے۔ سابق حکومتوں نے فاٹا کے عوام کے لیے سنجیدگی سے کبھی نہیں سوچا، عمران خان کے فاٹا عوام کے لیے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ حکومت بھیک مانگ رہی ہے، آئی ایم ایف نے آج کے لیے ہمیں ذلیل کر کے روٹی دی ہے۔ علیم خان صحیح جگہ پیسہ خرچ کرنے میں ماہر ہیں۔ غربت کیوجہ سے پاکستانی والدین نے چینی لڑکوں سے اپنی بچیوں کی شادیاں کیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv