تازہ تر ین
shahid mehmood qureshi

شاہ محمود قریشی نے مودی اور بھارتی فضائیہ کی چالاکی کو پھر سے بے نقاب کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے بادلوں کی آڑ میں آرہے تھے لیکن اس کے باوجود پاک فضائیہ نے انہیں مار گرایا۔ انہوں نے کہا کہ مودی ایسے بیانات سیاسی ضرورت کے تحت دیتے ہیں۔ مودی صاحب جتنی مرتبہ چاہیں بادلوں کی اوٹ میں آئیں پاکستان ائیرفورس کے شاہین ان کو جانے نہیں دیں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات اس لیے ہو رہے ہیں کیونکہ کچھ قوتیں ایسی ہیں جو پاکستان میں استحکام نہیں دیکھنا چاہتیں۔ کچھ قوتیں ایسی ہیں جو سی پیک کے منصوبے کو آگے بڑھتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتیں۔ وہ قوتیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں وہ ہمہ وقت تیار ہیں۔خیال رہے کہ بالاکوٹ میں پاکستان کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی ناکامی کے باوجود بھارتی وزیر اعظم اور بھارتی حکومت مضحکہ خیز بیانات دینے سے باز نہیں آئی۔گذشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے ایک اور مضحکہ خیز بیان سامنے آیا ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےایک انٹرویو میں کہا کہ سوچا تھا بادلوں کی وجہ سے طیارے ریڈار پر دکھائی نہیں دیتے۔ اس لیے بالا کوٹ پر ائر سٹرائیک کی اجازت دے دی ۔ بی جے پی نے ٹویٹر ہینڈل سے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی ویڈیو ہٹا دی جبکہ بھارتی اپوزیشن نے مودی کا بیان شرمناک قرار دیا ہے۔بھارتی وزیراعظم کے اس بیان کی وجہ سے بھارت کو ایک مرتبہ پھر سے دنیا بھر کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے بلکہ بھارت کے اپنے ہی لوگ اور تجزیہ کار بھارتی وزیراعظم کے اس بیان کو مضحکہ خیز اور شرمناک قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی کو ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئیے جس سے ملک کو دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv