تازہ تر ین

برطانوی باﺅلر کا کھلواڑ ، پاکستان کیخلاف میچ کیسے جیتا ، شرمناک وجہ سامنے آ گئی

ساو¿تھ ہمٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلش بالر کی مبینہ بال ٹمپرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ساو¿تھ ہمٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلش فاسٹ بولر لیام پلنکٹ کی مبینہ بال ٹمپرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی، انگلش ٹیم نے پاکستان کو 12 رنز سے شکست دی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیام پلنکٹ گیند کھرچکتے ہوئے نظر آرہے ہیں، میچ کے آخری اوور میں گیند بہت کھردری ہوچکی تھی۔ چونتیس سالہ فاسٹ بولر لیام پلنکٹ نے اپنے 9 اوورز میں 64 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھی، انہوں نے فہیم اشرف اور حارث سہیل کو آو¿ٹ کیا، پلنکٹ نے 49ویں اور میں صرف 8 رنز دئیے تھے۔ واضح رہے کہ میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 374 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم صرف 12 رنز سے میچ ہار گئی تھی، فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے فوٹیج اور تصاویر کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ آئی سی سی نے بال ٹمپرنگ کے الزامات مسترد کردئیے دوسری جانب آئی سی سی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر اوور پر گیند کی کنڈیشن چیک کی گئی، بال ٹمپرنگ کے شواہد نہیں ملے، میچ آفیشلز مطمئن ہیں، گیند سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلوی ٹیم کے تین کھلاڑی بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے، تینوں کھلاڑیوں پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو سزا پوری ہونے کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسرے ون ڈے میں لیام پلنکٹ کی گیند سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ امپائرز کا گیند کی خراب حالت کا نوٹس نہ لینا بھی سوالیہ نشان؟ آئی سی سی نے تردید کر دی۔ جان لڑائی، بازی پلٹائی لیکن پھر بھی فتح ہاتھ نہ آئی۔ پاکستان دوسرا ون ڈے کیسے ہارا؟ میزبان انگلش ٹیم کی دھوکے بازی سے پردہ اٹھ گیا۔ برطانوی فاسٹ باو¿لر لیام پلنکٹ کی گیند سے چھیڑ چھاڑ اور مبینہ بال ٹمپرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کرکٹ میں تہلکہ مچ گیا۔ سنچری میکر فخر زمان بال ٹمپرنگ کا نشانہ بنے۔ امپائر ز کا گیند کی خراب حالت کا نوٹس نہ لینا بھی سوالیہ نشان بن گیا۔ بلے باز عماد وسیم اور فہیم اشرف بھی انگلش باو¿لرز کی دونمبری کا شکار ہوئے۔ کپتان سرفراز آخر تک ڈٹے رہے تاہم حریف ٹیم کی مبینہ بال ٹمپرنگ کے سبب ٹیم کی کشتی پار نہ لگا سکے۔ ساو¿تھمپٹن میں پاکستان نے 373 کے جواب میں تین سو اکسٹھ رنز بنا ئے تھے۔ آئی سی سی نے دوسرے ون ڈے میں بال ٹمپرنگ کی تردید کر دی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv