تازہ تر ین

بھارتی طیارے بادلوں میں پاکستانی ریڈار پر نظر نہیں آئینگے اس لیے حملہ کی اجازت دی

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے مبینہ حملے کی روئیدادسناتے ہوئے کہاہے کہ خراب موسم اور بارش کی وجہ سے ہم نے حملہ روک دیاتھامگرایک دم خیال آیا کہ کیوں نہ بادلوں کا فائدہ اٹھایاجائے اورحملہ کردیا جائے اورپھر ہم نے یہی کیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بادلوں اور بارش کی وجہ سے بھارت کے فائٹر طیارے پاکستان کے ریڈار سے بچ جائیں گے اور اسی لیے انھوں نے ایئر سٹرائیک کی اجازت دے دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ میں نے نو بجے (ایئر سٹرائک کی تیاری کے بارے میں) ریویو کیا، پھر 12 بجے ریویو کیا۔ ہمارے سامنے مسئلہ تھا کہ اس وقت اچانک موسم خراب ہو گیابہت بارش ہوئی میں حیران ہوا ابھی تک ملک کے اتنے بڑے پنڈت لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں ان کا دماغ یہاں نہیں چلتا۔ 12 بجے، یہ بھی میں پہلی بار بول رہا ہوں، ایک پل ہمارے دل میں آیا اس موسم میں ہم کیا کریں۔ بادل ہے جا پائیں گے؟ نہیں جا پائیں گے اس وقت ایکسپرٹ کی رائے تھی کہ تاریخ بدل دیں۔انھوں نے مزید کہاکہ اس وقت میرے ذہن دو خیال آئے۔ ایک سیکریسی، ابھی تک سب سیکرٹ (راز) ،۔ رازداری میں اگر ڈھیل ہوئی تو ہم کچھ کر ہی نہیں سکتے۔ دوسری بات میں ایسا شخص نہیں ہوں جو ان سب سائنس کو جانتا ہے، لیکن میں نے کہا اتنا کلاو¿ڈ (بادل) ہے، بارش ہو رہی ہے تو ایک فائدہ ہے۔ کیا ہم ریڈار سے بچ سکتے ہیں۔ میں نے کہا کہ یہ میری سوچ ہے کہ بادلوں سے فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔ سب الجھن میں تھے کہ کیا کریں۔ پھر بالآخر میں نے کہا اوکے، جائیے۔ پھر چل پڑے۔انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے بالاکوٹ میں انڈین فضائیہ کی سٹرائک سے پہلے کی روداد کیا سنائی سوشل میڈیا ان کے پیچھے پڑ گیا۔ا نہوں ں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ بادلوں اور بارش کی وجہ سے انڈیا کے فائٹر طیارے پاکستان کے ریڈار سے بچ جائیں گے اور اسی لیے انھوں نے ایئر سٹرائک کی اجازت دے دی۔اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر انٹائر کلاڈ کور یعنی پوری طرح بادل کے پردے میں ٹرینڈ کرنے لگا اور مرزا غالب سے مشابہ مرزا کلاڈی نام کا ایک شاعر بھی پیدا ہوگیا جس کا ایک شعر واٹس ایپ گروپ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔نریندر مودی کا یہ انٹرویو انڈیا کے ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر نیوز نیشن نامی چینل پر پیش کیا گیا۔ اس انٹرویو کے بعض حصوں کو وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے ہمنوا بہت سارے اکاﺅنٹس نے بھی شیئر کیا ہے۔انٹرویو کے بالاکوٹ والے حصے پر حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔بالاکوٹ ایئر سٹرائیک کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ‘میں نے نو بجے (ایئر سٹرائیک کی تیاری کے بارے میں)ریویو کیا، پھر 12 بجے ریویو کیا، ہمارے سامنے مسئلہ تھا کہ اس وقت اچانک موسم خراب ہو گیا ،بہت بارش ہوئی، میں حیران ہوا ابھی تک ملک کے اتنے بڑے پنڈت لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں ان کا دماغ یہاں نہیں چلتا، 12 بجے، یہ بھی میں پہلی بار بول رہا ہوں، ایک پل ہمارے دل میں آیا اس موسم میں ہم کیا کریں ،بادل ہے جا پائیں گے؟ نہیں جا پائیں گے اس وقت ایکسپرٹ کی رائے تھی کہ تاریخ بدل دیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت میرے ذہن دو خیال آئے، ایک سیکریسی، ابھی تک سب سیکرٹ (راز) تھا۔ رازداری میں اگر ڈھیل ہوئی تو ہم کچھ کر ہی نہیں سکتے۔ دوسری بات میں ایسا شخص نہیں ہوں جو ان سب سائنس کو جانتا ہے لیکن میں نے کہا اتنا کلاﺅڈ (بادل) ہے، بارش ہو رہی ہے تو ایک فائدہ ہے۔ کیا ہم ریڈار سے بچ سکتے ہیں۔ میں نے کہا کہ یہ میری سوچ ہے کہ بادلوں سے فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔ سب الجھن میں تھے کہ کیا کریں۔ پھر بالآخر میں نے کہا اوکے، جائیے ، پھر چل پڑے۔انڈیا میں مسلمانوں کے رہنما کہلانے والے اسد الدین اویسی نے پی ایم او انڈیا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ سر سر آپ تو غضب کے ایکسپرٹ ہیں، سر گذارش ہے کہ چوکیدار ہٹا دیجیے اور ایئر چیف مارشل اور پردھان (لکھیے) کیا ٹونک پیتے ہیں، آپ کے بٹوے میں ہر شعبے کا فارمولا ہے سوائے جاب، معیشت، صنعتی ترقی، زراعت کے مسائل کے۔مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے معروف رہنما سیتا رام یچوری نے ٹویٹ کیا کہ مودی کے الفاظ صحیح معنوں میں شرمناک ہیں، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ ہماری فضائیہ کی بے عزتی ہیں کہ وہ ناواقف اور غیر پیشہ ور ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ جو باتیں کر رہے ہیں وہ اپنے آپ میں ملک مخالف ہے،کوئی بھی وطن پرست ایسا نہیں کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv