تازہ تر ین

شوبز ستاروں کا ماﺅں کے عالمی دن پر خدا کی اس عظیم ہستی کو خراج تحسین

کراچی(ویب ڈیسک) صاف، شفاف، پاکیزہ اور کانوں میں رس گھولتا ہوا لفظ ماں جسے کسی گواہی کی ضرورت نہیں ہوتی، ماں سچائی، اخلاص اور ایثار کا مجسم ہوتی ہے، ماں خلوص کا بہتا ہوا جھرنا اور پ±رسکون ندی کی مانند ہے، ماں ایک عظیم نعمت ہے۔ ماں خدا کی طرف سے ہم سب کو دیا ہوا انمول تحفہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ا?ج ماو¿ں کا عالمی دن منایاجارہا ہے اس موقع پر جہاں عام لوگ اپنی ماو¿ں سے محبت کا اظہار کررہے ہیں وہیں شوبزستاروں نے بھی اپنی ماو¿ں کے ساتھ گزارے گئے حسین لمحے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرکے دنیا کی اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مہوش حیات
اداکارہ مہوش حیات نے اس خوبصورت موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہم اکثر ماں کی اہمیت کو نظر انداز کردیتے ہیں لیکن ماں ہونا آسان نہیں یہ دنیا کی سب سے مشکل جاب ہے، میری ماں بہت مضبوط خاتون ہیں، وہ اپنے بچوں کے لیے ایک سپاہی ہیں۔
ماورہ حسین
اداکارہ ماورہ حسین نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بچپن سے اب تک اپنی ماں کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو یاد کرتے ہوئے لکھا، اپنی پیدائش کے وقت سے آپ کا ہاتھ تھاما ہوا ہے مجھے آپ سے بےحد محبت ہے، آپ کی عظمت کو سراہنے کے لیے الفاظ کافی نہیں ہیں۔ آپ ہمارے لیے خدا کی طرف سے دیاگیا خوبصورت اور انمول تحفہ ہیں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ آپ میری ماں ہیں۔
فرحان سعید
گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اس خوبصورت موقع پرکہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنی ماں کی وجہ سے ہوں، بچپن سے وہ میری بہت سی باتیں میرے والد سے چھپاتی تھیں تاکہ میں وہ کرسکوں جو کرنا چاہتاہوں اور کئی بار وہ ایسا ظاہر کرتی تھیں کہ انہوں نے میرے والد سے کچھ نہیں کہا تاکہ میں ڈر نہ جاو¿ں۔ میرے والد بہت سخت مزاج نہیں تھے لیکن بچپن میں آپ والد سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ فرحان سعید نے کہا میری ماں نے مجھے وہ بنایا جو آج میں ہوں۔ لوگ کہتے ہیں ماں آپ کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے لیکن میرے لیے میری ماں پوری کائنات ہے۔
آمنہ الیاس
ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ اگر میری ماں کی حمایت مجھے حاصل نہ ہوتی تو میں آج کچھ بھی نہیں ہوتی، میری ماں زندگی کے ہر موڑ پر میرے ساتھ کھڑی رہیں میری ماں میری طاقت ہیں۔
بلال عباس خان
اداکار بلال عباس خان نے اپنی ماں کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بہترین وقت وہ تھا جب میں نے اپنی ماں کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کی۔
آمنہ بابر
ماڈل آمنہ بابر نے اپنی ماں کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ماں کو ’سپر ہیرو‘قراردیا اور ان کا زندگی کے ہر موڑ پر ساتھ کھڑے رہنے اور ہمیشہ حمایت کرنے پر شکریہ اداکیا۔ آمنہ بابر نے لکھا میری والدہ نے جو کچھ میرے لیے کیا ہے میں اسے کبھی واپس نہیں لوٹاسکتی، میں اپنی ماں سے بے حد محبت کرتی ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv