Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
  • حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
  • امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
  • ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
  • جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
  • روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
  • یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
  • کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
  • کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
  • چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
  • سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
  • رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
  • اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

دوسرا ون ڈے: فخر زمان کے 138سکور بھی کام نہ آئے

By adminمئی 12, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 12 رنز سے شکست دے کر سیریز کی پہلی فتح اپنے نام کرلی، سرفراز الیون نے آخری بال تک مقابلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ ساتھ مپٹن میں کھیلا گیا، قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ پر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلینڈ کے بلے باز پاکستانی گیند بازوں پر کھیل کے ابتدا سے ہی حاوی رہے اور انہوں نے گراﺅنڈ کے چاروں طرف جم کر اسٹروک کھیلے، بارش کے باعث کھیل کو کچھ دیر کے لیے روکا بھی گیا البتہ میزبان ٹیم کے بلے بازوں نے دوبارہ گراﺅنڈ میں آکر اپنی دھاگ کو قائم رکھا۔انگلینڈ کو اوپننگ کا آغاز اچھا ملا اور ان کے پہلے کھلاڑی 115 کے مجموعی اسکور اور نصف سنچری بنا کر آﺅٹ ہوئے، دوسری وکٹ 177 پر جبکہ تیسری 211 کے مجموعی اسکور پر گری۔ انگلینڈ کے بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو پہاڑ جیسا ہدف دیا۔انگلینڈ نے پاکستان کو 374 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 373 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 374 رنز کا ہدف دیا۔ جوس بٹلرنے110 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ جیسن رائے 87، آئن مورگن 71، بئیر سٹو 51 اور جو روٹ چالیس رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی،شاہین شاہ آفریدی اوریاسرشاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے 374 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اوپننگ سے آغاز کیا، سرفراز الیون کی پہلی وکٹ 92 کے مجوعی اسکور پر اس وقت گری جب امام الحق 35 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، بعد ازاں فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بابر اعظم کے ساتھ 135 رنز کی شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو مستحکم پوزیشن میں لائے۔
فخر زمان 138 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے تو بابر اعظم بھی 51 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے یوں 233 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو تین کھلاڑیوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، نئے آنے والے بیٹسمین حارث سہیل زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 14 رنز بناکر واپس روانہ ہوگئے، آصف علی نے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ مل کر 49 رنز کی شراکت داری بنائی اور پھر وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔ایک وقت میں گیم پاکستان کے ہاتھ میں نظر آرہا تھا البتہ آصف علی کے آٹ ہونے کے بعد نئے آنے والے بلے باز عماد وسیم بھی 8 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے، فہیم اشرف صرف تین رنز کی اننگز کھیل سکے۔مجموعی طور پر پاکستان کے نوجوان بلے بازوں نے انگلش ٹیم کوٹف ٹائم دیا، اسکور کارڈ کی بات کی جائے تو فخرزمان 138 ،بابراعظم اورآصف علی نے51،51 رنزبنائے نمایاں بلے باز رہے جبکہ کپتان سرفراز احمد 41 کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ جہاں تک بات کی جائے تبدیلی کی تو قومی ٹیم میں محمد عامر کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کیا گیا، ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔دوسرے ون ڈے کی بھرپور تیاری کے لیے شاہینوں نے ٹھنڈے موسم میں خوب لہو گرمایا، قومی ٹیم کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی الگ الگ مشقیں ہوئیں۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آنے والے میچز میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا، بارش کے سبب میچ کو 41 اوور تک محدود کیا گیا تھا تاہم بارش دوبارہ شروع ہوگئی جس کے سبب میچ کو ختم کرنا پڑا۔ پاکستان نے 19 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے۔مذکورہ دورے میں کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، اب دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلی جارہی ہے۔اب تک ہونے والے باہمی ون ڈے مقابلوں میں میزبان کا پلڑا بھاری رہا ہے، پاکستانی ٹیم 82 میچز میں 31 فتوحات حاصل کر پائی جبکہ انگلینڈ کو 49 میں فتح نصیب ہوئی۔

admin

Keep Reading

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف

فیفا ورلڈکپ: ایران شرکت کرے گا یا نہیں؟ انفینٹینو نے واضح کردیا

پی ایس ایل: بابر کی فارم میں واپسی پر سلمان نصیر نے نظر اتار دی، ویڈیو وائرل

کیریبین پریمیئر لیگ کے میچز آٹھ ممالک میں کھیلے جائیں گے

تازہ ترین

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.