تازہ تر ین

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) میں تبدیلیوں کی لہر چل پڑی ہے۔سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ صہیب شیخ اور جنرل منیجر مارکیٹنگ کامل خان نے بھی استعفیٰ دیدیا، پی ایس ایل 5کیلئے نئے چہرے سرگرم نظر آئیں گے، ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ویجیلینس کرنل ریٹائرڈ اعظم بھی پی سی بی کو چھوڑ دینے والوں میں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی بتدریج پی سی بی میں تبدیلیاں لاتے ہوئے نئی انتظامی ٹیم متعارف کروانے کے لیے کام کر رہے ہیں، آئندہ چند روز میں مزید عہدیداروں کی رخصتی کا امکان ہے۔یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے والی ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائلہ بھٹی پی ایس ایل4 شروع ہونے سے پہلے ہی رخصت ہو گئی تھیں۔واضح رہے اس سے قبل کرکٹ کمیٹی کے حوالے سے بھی خبریں گردش میں ہیں۔ چار ماہ سے کوئی اجلاس نہیں ہوا۔پی سی بی نے گذشتہ برس اکتوبر میں سابق ٹیسٹ اوپنر محسن خان کی زیرسربراہی کرکٹ کمیٹی قائم کی تھی، اس کے ارکان وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز تھے، کمیٹی کی ذمہ داریوں میں ڈومیسٹک کرکٹ کی پچز اور گیندوں کا جائزہ لے کر سفارشات دینا، گریڈ لیول و ویمنز کرکٹ کے معاملات دیکھنا اور قومی سلیکٹرز و کوچز کی پرفارمنس کا جائزہ لینا شامل تھا، یہ کمیٹی ابتدا میں ہی تنازع کا شکار ہو گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv