تازہ تر ین

محمد عامر کی نا کامیوں پر کپتان بھی تشویش میں مبتلا

کراچی (آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ میں فاسٹ باولرمحمد عامر کی شمولیت پرسوالیہ نشان لگا دیا۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم کا اسٹرائیک بولر وکٹیں نہ لے رہا ہو تو کپتان کو پریشانی ہوتی ہے،محمد عامر کی رفتار اور سوئنگ دونوں میں کمی آگئی۔مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد عامر کی ورلڈ کپ کیلیے قومی اسکواڈ میں شمولیت خطرے میں پڑ چکی ہے، چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد 14 ون ڈے میچز میں کبھی ایک سے زیادہ وکٹ حاصل نہ کر پانے والے پیسر کے مستقبل کا فیصلہ 18 اپریل کو ہوگا، جب کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ میں شرکت کے پروانے جاری کیے جائیں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عامر مین اسٹرائیک بالر ہیں لیکن آج کل وکٹیں نہیں لے پا رہے۔سرفراز کے مطابق ایک کپتان کیلئے یہ بات پریشان کن ہوتی ہے کہ اس کا اہم بالر وکٹیں نہ لے رہا ہو، عامر کیلئے دعا کریں کہ وہ وکٹیں حاصل کرلیں۔محمد عامر ورلڈ کپ کیلئے آٹو میٹک چوائس ہیں یا کارکردگی دیکھتے ہوئے ورلڈ کپ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا؟ اس سوال کے جواب میں کپتان بولے کہ اس سوال کا جواب چند روز میں مل جائے گا۔سرفراز نے کہا کہ جواب ہمارے ذہنوں میں تو واضح ہے لیکن ٹیم کا اعلان ہو گا تو آپ کو بتائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv