تازہ تر ین

آئی ایس پی آر نے کمال حکمت عملی سے کشمیریوں کو بھارتی فوج، بھارتی قوم سے دور کردیا:بھارتی جنرل

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)بھارت کے سابق جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ ‘ہائبرڈ وار’ میں پاک فوج نے بھارت کو پچھاڑ کر رکھ دیا ہے اور پاکستان اطلاعات کی جنگ پورے طریقے سے جیت چکا ہے،
سابق بھارتی کور کمانڈر شمالی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عطا حسنین نے برطانوی تھنک ٹینک ‘انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہمیں سکھایا کہ معلومات کی فراہمی کیا ہوتی ہے اور اس شعبے میں آئی ایس پی آر نے بھارت کو پچھاڑ دیا۔’انہوں نے کہا کہ ‘اگر کسی نے سکھایا کہ اطلاعات کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے تو وہ آئی ایس پی آر ہے، آئی ایس پی آر نے کمال حکمت عملی سے کشمیریوں کو نہ صرف بھارتی فوج بلکہ بھارتی قوم سے بھی دور کردیا۔’لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عطا حسنین کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ کا تصور اب ختم ہو چکا ہے، یہ ہائبرڈ وار کا دور ہے جس میں میڈیا بڑا ہتھیار ہوتا ہے جبکہ اس کا روایتی جنگ سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘امریکا نے یہ سیکھنے میں 18 سال لگا دیئے کہ اب روایتی جنگ سے فتح نہیں ملتی، دنیا میں دہشت گردی کی لہر ہے لیکن لوگ ہائبرڈ وار سے واقف نہیں، پاکستان نے معلومات میں انتہائی پیشہ وارانہ مہارت دکھائی اور بھارت کو اس میدان میں پیچھے چھوڑ دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv