تازہ تر ین
cjasif saeed khoosa

ملزم کی 7سال عبوری ضمانت دینا میرے لیے دھچکا ہے: چیف جسٹس

کراچی(آن لائن) سات سال بعد عبوری ضمانت مسترد ہونے پر قتل کا ملزم سپریم کورٹ سے فرار ہوگیا پولیس کھڑی دیکھتی رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آپ پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قتل سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ملزم پیر ارشار کے سات سال سے عبوری ضمانت پر ہونے پر سخت حیرانی کا اظہار کیا چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ ملزم کی سات سال تک عبوری ضمانت رہنا میرے لیے دھچکا ہے۔دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کیخلاف تھانہ حیدر آباد میں قتل کا مقدمہ درج ہے ملزم نے 2012 میں ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کیاتھا۔ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل کا مقتول سے زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔جس پر سندھ ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی جس کا فیصلہ 5 سال بعد 2017 میں ہوا اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ ملزم کو اتنا عرصہ عبوری ضمانت پر رکھنے کا کوئی جواز نہیں ، اس موقع پر عدالت نے ملزم پیر افشار کی عبوری ضمانت مسترد کردی جس کے بعد ملزم پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہوگیا اور پولیس کھڑی دیکھتی رہ گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv